- مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
- چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پر
- یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر
- یکم مئی کے تقاضے اور مزدوروں کی صورت حال
- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
ڈراموں میں رُلانے والے کردار بہت کرلیے اب نہیں کروں گی، صحیفہ جبار
کراچی: پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈراموں میں رونے والی لڑکی کے بہت کردار کرلیئے لیکن اب وہ نہیں کریں گی۔
اداکارہ صحیفہ جبار نے ایک یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں ڈراموں میں ہر وقت کیوں روتی رہتی ہوں ؟ یہ سوال مجھ سے سب سے زیادہ پوچھا جاتا ہے کیوں کہ میں جب بھی کہیں جاتی ہوں تو میرے مداح بس یہی بات پوچھتے ہیں کہ میں رونے والے ڈرامے کرنا کب بند کروں گی۔ جس پر میں صرف مسکراتے ہوئے یہی جواب دیتی ہوں کہ جب آپ لوگ مجھے ڈراموں میں روتے ہوئے کرداروں میں پسند کرنا چھوڑ دیں گے اس دن میں ایسے ڈرامے کرنا بند کر دوں گی۔
صحیفہ جبار خٹک نے یہ بھی کہا کہ بہت سی وجوہات کی بنا پر پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز کو میرا رونا حقیقی لگتا ہے اس لئے مجھے ایسے اسکرپٹ کی آفرز ہوتی ہیں جس میں کردار سنجیدہ اور حساس سے ہوتے ہیں۔
صحیفہ جبار نے کہا کہ میں خود بھی ذاتی طور پر یہی چاہتی ہوں کہ اس طرح کے رونے والے کردار میں مزید نہ کروں۔ اس حوالے سے میری کچھ پروجیکٹ پر بات چل بھی رہی ہے حتیٰ کہ ایک پروجیکٹ ایسا بھی ہے جوکہ مزاح سے بھرپور ہے جس کی شوٹنگ بہت جلد شروع بھی ہونے والی ہے۔ اس نئے آنے والے ڈرامے میں میرا کردار بالکل بھی رونے والا نہیں ہے بلکہ خوش مزاج لڑکی کا کردار ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔