آئی پی ایل: چنئی سپرکنگز پہلی مرتبہ پلے آف میں رسائی نہ پا سکی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 27 اکتوبر 2020
چنئی کے امکانات ممبئی انڈینز سے شکست کے بعد ہی ختم ہوگئے تھے مگر اب معمولی سی امید بھی باقی نہ رہی۔
فوٹو: فائل

چنئی کے امکانات ممبئی انڈینز سے شکست کے بعد ہی ختم ہوگئے تھے مگر اب معمولی سی امید بھی باقی نہ رہی۔ فوٹو: فائل

 دبئی: چنئی سپر کنگز آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پلے آف میں رسائی نہ پاسکی۔

راجستھان رائلز کی ممبئی انڈینز پر فتح کے ساتھ ہی وہ ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی، چنئی کے امکانات ممبئی انڈینز سے شکست کے بعد ہی ختم ہوگئے تھے مگر اب معمولی سی امید بھی باقی نہ رہی۔

گذشتہ میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور پر 8 وکٹ کی فتح کے بعد مہندرا سنگھ دھونی نے کہا تھا کہ ہمارے لیے 12 گھنٹے کافی تکلیف دہ ہیں مگر ہم ایونٹ میں باقی لمحات سے بھرپور لطف اٹھائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔