- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
مصر سے چینی کی درآمد، پاکستان میں قیمت کم ہونے کا امکان
کراچی: مصر سے 25 ہزار میٹرک ٹن چینی کی پاکستان آمد کے بعد ملک بھر میں چینی کی قیمت میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔
وزرات صنعت و پیداوار کے حکام نے بتایا ہے کہ سرکاری سطح پر مصر سے درآمد کی جانے والی چینی پاکستان پہنچ چکی ہے، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی طرف سے درآمد کی جانے والی چینی لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچ چکا ہے اور چینی اتارنے کا عمل جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ چینی کا دوسرا جہاز 50 ہزار میٹرک ٹن چینی لے کر 30 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گا، درآمدی چینی پنجاب اور یوٹیلیٹی اسٹورز کو فراہم کی جائے گی، 25 ہزار میٹرک ٹن میں سے 5 ہزار میٹرک ٹن چینی یوٹیلیٹی اسٹورز اور 20 ہزار پنجاب کو دی جائے گی تاہم یوٹیلیٹی اسٹورز کو درآمدی چینی کا کوٹا بڑھا کر 50 ہزار میڑک ٹن تک کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
حکام نے بتایا کہ درآمدی چینی کی پورٹ قاسم تک فی کلو لاگت 72 روپے فی کلو ہے، ٹرانسپورٹ چارجز اور ریٹیلرز منافع کے بعد اوپن مارکیٹ میں چینی 80 روپے فروخت کی جاسکے گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے برقرار رہے گی۔
وزارت صنعت و تجارت کے مطابق مجموعی درآمدی چینی کی پورٹ پر اوسط قیمت 75 روپے آئے گی، اوپن مارکیٹ میں مجموعی درآمدی چینی کی اوسط قیمت 80 سے 83 روپے آئےگی، پنجاب درآمدی چینی کی فروخت کی مانیٹرنگ کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔