- پراپرٹی لیکس نئی بوتل میں پرانی شراب، ہدف آرمی چیف: فیصل واوڈا
- کراچی کے سمندر میں پُراسرار نیلی روشنی کا معمہ کیا ہے؟
- ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے معاملے پر ایچ ای سی اور جامعہ کراچی آمنے سامنے
- بیٹا امریکا میں اور بیٹی میڈیکل کی طالبہ ہے، کراچی میں گرفتار ڈکیت کا انکشاف
- ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے میجر شہید
- آئی ایم ایف کا ٹیکس چھوٹ، مراعات ختم کرنے کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول طالب علموں کو مفت کتابیں اور بیگ دینے کا اعلان
- وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی
- پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
- اسلام آباد میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت
- ماؤں کے عالمی دن پر نا خلف بیٹے کا ماں پر تشدد
- پنجاب میں چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیےکونسل کے قیام پرغور
- بھارتی وزیراعظم، وزرا کے غیرذمہ دارانہ بیانات یکسر مسترد کرتے ہیں، دفترخارجہ
- وفاقی وزارت تعلیم کا اساتذہ کی جدید خطوط پر ٹریننگ کیلیے انقلابی اقدام
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں معاشی حالات بہترہوئے، اسٹیٹ بینک
- شاہین آفریدی پیدائشی کپتان ہے، عاطف رانا
- نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار کی رونمائی
- عدالتی امور میں مداخلت مسترد، معاملہ قومی سلامتی کا ہے اسے بڑھایا نہ جائے، وفاقی وزرا
- راولپنڈی میں معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
- دکی میں کوئلے کی کان پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد زخمی
افغان فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو اہلکار ہلاک
کابل: افغان فضائیہ کا جنگی ہیلی کاپٹر پرواز بھرتے ہی ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں افغان فوج کا جنگی ہیلی کاپٹر ایم آئی -7 ضلع حصارک سے پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہچکولے کھانے لگا، پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی جس کے دوران ہیلی کاپٹر زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔
امریکی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز تیکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ حادثے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : کابل یونیورسٹی پر مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق طلبا کی تعداد 30 ہوگئی
افغان فضائیہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کا امکان نہیں، حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا جب کہ تکینیکی خرابی کا تعین کرنے کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد چار اہلکاروں کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے دو مردہ حالت میں لائے گئے تھے جب کہ ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔
واضح رہے کہ قطر میں بین الافغان مذاکرات تاحال کامیاب نہیں ہوسکے ہیں جب کہ اس دوران پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور حال میں ہی کابل یونیورسٹی میں حملے میں 30 طلبا جاں بحق ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔