- جسٹس بابر ستار کی وضاحت سے کنفیوژن بڑھ گئی: فیصل واوڈا
- کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- خیبر پختونخوا میں چیئرمینز کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
- وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فنڈز کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے مدد طلب کرلی
- پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرادیا
- کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش اور مرمت مکمل
- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
کار کمپنی ٹیسلا کے مالک نے امیر ترین افراد کی فہرست میں بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا
واشنگٹن: کار ٹیکنالوجی کی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے حصص میں اضافے کے باعث امیر ترین شخصیات کی فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق دنیا کی امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرا نمبر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے حاصل کر لیا ہے تاہم ایمازون کے بانی جیف بیزوس اب بھی امیر ترین شخص ہیں۔
ٹیسلا کے شیئرز کو امریکا میں ایس اینڈ پی 500 میں شامل کیے جانے کی خبروں پر دنیا کی سب سے قیمتی کار بنانے والی کمپنی کے حصص خریدنے والوں کی دوڑیں لگ گئیں اور اس طرح ایلون مسک کے جائیداد کی کُل مالیت 7.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 128 بلین ڈالر ہوگئی۔
ٹیسلا کمپنی کے حصص میں اضافہ اور منافع 15 ماہ کے مسلسل نقصان کے بعد ہوا ہے اور حیران کن طور پر ٹیسلا کی کاریں کورونا وبا کے باوجود اچھی تعداد میں فروخت ہورہی ہیں۔
ایلون مسک کے دوسرے امیر ترین شخص بننے کے بعد بل گیٹس تیسرے نمبر پر آگئے ہیں تاہم مائیکرو سافٹ کے شریک بانی برسوں تک دنیا کے سب سے امیر ترین شخص رہے تھے تاہم 2017 میں ایمازون کے جیف بیزوس نے بل گیٹس سے یہ جگہ لے لی تھی۔
واضح رہے کہ بل گیٹس کی مارکیٹ ویلیو 127.7 ارب ڈالر ہے لیکن کئی دہائیوں سے فلاحی کاموں میں بے تحاشا رقم خرچ کرنے کی وجہ سے ان کی مجموعی جائیداد کی مالیت میں کمی ہوئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔