- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
- سابق وزیراعظم کشمیر سردار تنویر پر سینٹورس مال پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج
- بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان
- چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
- بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری
- ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی
- ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ
- ہم محنت کش جگ والوں سے!
- کراچی میں جمعہ سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع
- کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان! مچل مارش مقرر
- کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار
- وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
- میکسیکو میں چوہے کا سوپ بیچنے والی واحد دکان
- ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین سنگین بیماری کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی کا اعتراف
پاور ٹیرف میں اضافے سے ایکسپورٹ متاثر ہونے کا خدشہ
کراچی: صنعتی و برآمدی شعبوں نے پاور ٹیرف میں 15 فیصد اضافے اور کیپٹیو پاور پلانٹس کی بندش کو بے وقت اور غیر دانش مندانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
بزنس مین گروپ کے چئیرمین زبیرموتی والا، کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر شارق وہرہ اور پاکستان اپیرل فورم کے چئیرمین جاوید بلوانی نے کہاہے کہ برآمد کنندگان نے بڑی تعداد میں غیر ملکی خریداروں کے ساتھ سودے طے کیے ہوئے ہیں جو پاور ٹیرف میں اضافے سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کیپٹیو پاور پلانٹس کی گیس یک طرفہ طور پر بند کی گئی تو صنعت کار اپنے قانونی حق کا استعمال محفوظ رکھتے ہیں کہ وہ آئین کے آرٹیکل 199 کے ذریعے اپنے جائز اور قانونی حق کا استعمال کرتے ہوئے کاروبارکی حفاظت کے لیے عدالت سے رجوع کریں۔
یہ پڑھیں : حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھجوادی
انہوں نے کہا کہ گیس کی فراہمی معطل کرنے اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کے فیصلے سے عام صنعتوں کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوگی جو برآمدی صنعتوں کی سپلائی چین کا ایک اہم حصہ ہیں لہٰذا عام صنعتیں ایک طرح سے برآمدی سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہیں اس کے نتیجے میں ہول سیل اور ریٹیل تجارت کے کاروبار پر انتہائی تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے جو بالآخر مجموعی طور پر انتشار اور غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔