- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
- نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف مشن رواں ماہ پاکستان آئے گا
- پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا
بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین لیا
لاہور: پاکستان کپتان بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے کم میچز میں 2000 ٹی ٹوینٹی رنز بنانے کا بھی ریکارڈ چھین لیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان بابر اعظم نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے، اور وہ ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 2000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
بابر اعظم نے تیز ترین 2000 رنز بنانے کا ہدف اپنی 52 ویں اننگز میں حاصل کرکے روایتی حریف بھارت کے مایہ ناز کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑا ہے، کوہلی نے 56 اننگز میں 2000 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بابراعظم نے ویرات کوہلی سے نمبر ون پوزیشن چھین لی
واضح رہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی نے اپنی عالمی ون ڈے رینکنگ میں پہلا نمبر دیا تھا، جس کے بعد بابر اعظم سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف ، ظہیر عباس اور جاوید میاں داد کے بعد نمبر ون بننے والے چوتھے پاکستانی بن گئے، جب کہ پاکستانی کپتان نے نمبر ون بلے باز بن کر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی 5 سال سے قائم بادشاہت کاخاتمہ کیا تھا، بھارتی کپتان 2017 سے ون ڈے بیٹنگ میں نمبر ون پوزیشن پر قابض تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔