- مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا
- فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
- خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق
- تاجر دوست اسکیم پر عملدرآمد کیلیے 6 بڑے شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری
- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
- سائنس دانوں نے ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے نئی ڈیوائس بنالی
اجے دیوگن کو بنگلہ خریدنے کیلیے 18 کروڑ سے زائد کا قرض لینا پڑ گیا
ممبئی: فلم ’گول مال‘ کے اداکار اجے دیوگن کو بنگلہ خریدنے کے لیے کروڑوں روپے کا قرض لینا پڑگیا۔
حال ہی میں اداکار اجے دیوگن نے ممبئی کے مضافاتی علاقے جوہو میں ایک بنگلے کا سودا کیا ہے جس کی قیمت کروڑوں میں ہے۔ بنگلہ اداکار کی موجودہ رہائش گاہ سے بالکل قریب ہی واقع ہے، بنگلہ 474 مربع میٹر تک پھیلا ہوا ہےجس کی مجموعی قیمت 47 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔
رپورٹس کے مطابق بنگلہ خریدنے کا معاہدہ گزشتہ سال نومبر اور دسمبر کے درمیان ہوا، بنگلہ کپول کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ہے، بنگلہ اداکار اور ان کی والدہ وینا وریندر دیوگن کی مشترکہ جائیداد ہے جو 7 مئی کو دونوں کے نام ٹرانسفر کی گئی،اجے دیوگن اور ان کے اہل خانہ اس وقت شیو شکتی بنگلے میں رہائش پزیر ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اداکار نے پراپرٹی کی قانونی دستاویزات کے لیے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے ادا کردیے، اجے دیوگن نے رواں سال 27 اپریل کو 18 کروڑ 75 لاکھ روپے کا قرض لیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔