- امریکا کی طرح پاکستانی یونیورسٹیز میں بھی غزہ مہم کا اعلان
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا
- وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ
- ارشدشریف قتل کیس؛ حامد میر کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلیے عدالت سے رجوع
- جو جج پرفارم نہیں کر رہا اسے نکال کر باہر پھینک دینا چاہیے، جسٹس منصور
- سونے کی قیمت میں فی تولہ 600 روپے کمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور بنی گالہ تھانے میں درج مقدمے سے بری
- لاہور میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حق میں احتجاج
- کراچی میں اُدھار نہ دینے پر 60 سالہ دُکان دار قتل
- خیبر؛ پولیس پر حملوں اور طلبہ کے اغوا میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا
- جسٹس بابر آڈیو لیکس کیس سے الگ ہوجائیں، چار اداروں نے متفرق درخواست دائر کردی
- وزیر پیداوار کا سرسبز یوریا کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس
- اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل فورس بنانے کا فیصلہ
- پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب
- لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد
- امتحانات میں ناکامی کی عمومی وجوہات
- پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر
- کوچنگ کمیٹی کی سربراہی ’ناتجربہ کار‘ کے سپرد
- PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
- وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو ’برصغیر‘ کا مسئلہ قرار دے دیا
گلوکار ابھیجیت نے شاہ رخ خان سے لڑائی کی وجہ بتادی
ممبئی: بالی ووڈ گلوکار ابھیجیت نے شاہ رخ خان کے لیے بطور پلے بیک گلوکاری نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
مشہور بالی ووڈ گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریا کا شمار ان چند گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی آواز کے جادو سے بھارتی فلموں کے رومانوی گیتوں کو حقیقت سے مزید قریب کردیا، ان کی مدھر آواز میں مداح بھی ایسے کھوئے کہ وہ فلم میں ابھیجیت کی گانے کی آواز کو ہی ہیرو کی آواز سمجھ بیٹھے۔
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی زیادہ تر فلمز میں رومانوی گانے بھی ابھیجیت نے ہی گائے جس نے فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا لیکن 2007 میں فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں پلے بیک سنگر کے طور پر فرائض انجام دینے والے ابھیجیت نے اچانک شاہ رخ خان کے لیے گانے سے انکار کردیا، ابھیجیت نے ایسا کیوں کیا اس کی وجہ اس وقت تو سامنے نہیں آسکی تاہم اب گلوکار نے اس راز سے پردہ اٹھادیا ہے۔
ایک انٹریو میں گلوکار نے کہا کہ مجھے شاہ رخ خان سے کوئی مسئلہ نہیں تاہم میں نے ایسا کچھ ہدایت کاروں کی وجہ سے کیا تھا، کچھ افراد مجھے اور کنگ خان کو ساتھ نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں اب بھی شاہ رخ خان کے لیے گانا چاہتا ہوں تاہم مجھے نہیں پتہ کہ اب میری آواز شاہ رخ پر کیسی لگے گی، کیوں کہ یہ ایک کرشمہ ہے کہ میری آواز جیسے پہلے تھی آج بھی ویسے ہی ہے۔
ابھیجیت بھٹاچاریا نے کہا کہ جب میں ملک سے باہر پرفارم کرتا ہوں تو بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ میں شاہ رخ خان کی آواز میں گانا گارہا ہوں کیوں کہ وہ نہیں جانتے کہ فلم میں پلے بیک گلوکاری ہوتی ہے اور یہ میری آواز ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔