- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
ماہرہ خان کی شارٹ فلم ’’پرنس چارمنگ‘‘ کو لوگوں نے شاہکار قرار دیدیا
کراچی: سوشل میڈیا پر لوگ ماہرہ خان اور زاہد احمد کی شارٹ فلم ’’پرنس چارمنگ‘‘ کو شاہکار قرار دے رہے ہیں۔
گزشتہ روز ماہرہ خان اور زاہد احمد کی 11 منٹ 25 سیکنڈ دورانیے کی مختصر فلم ’’پرنس چارمنگ‘‘ یوٹیوب چینل ’’سی پرائم‘‘ پر ریلیز کی گئی۔ لوگ اس فلم کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے یہی وجہ ہے کہ فلم ریلیز ہوتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے اسے دیکھا اور 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں یوٹیوب پر اس فلم کو ڈھائی لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
فلم کی کہانی شوہر اور بیوی کے درمیان رشتے کے گرد گھومتی ہے فلم میں دونوں کے رشتے کو کافی پیچیدہ دکھایا گیا ہے۔ فلم میں ماہرہ خان نے زاہد احمد کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے شوہر کی توجہ پانے کی منتظر رہتی ہے جب کہ زاہد احمد ایک ایسے شوہر کے کردار میں نظر آرہے ہیں جسے اپنے کام کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔
مختصر یہ کہ فلم میں شادی کے بعد شوہر کی توجہ نہ ملنے پر خواتین میں ہونے والے ڈپریشن جیسے اہم مسئلے کو اجاگر کیا گیا ہے کہ کس طرح خواتین اپنے شوہر کی توجہ نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی مسائل سے دوچار ہوجاتی ہیں۔ اس کردار کو ماہرہ خان نے اس خوبی سے نبھایا ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگ ان کی اداکاری کی بےحد تعریف کررہے ہیں۔
لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس فلم کو ماسٹر پیس ’شاہکار‘ قرار دیا۔ جب کہ کچھ لوگوں نے کہا وہ اس فلم کو ایک سے زائد بار دیکھ چکے ہیں اور ہر بار انہیں لگتا ہے کہ وہ نئی چیز دیکھ رہے ہیں۔
لوگوں نے فلم میں ماہرہ خان اور زاہد احمد کی جوڑی کو بھی بہترین قرار دیا۔
اس فلم کی ہدایات اداکار شہریار منور نے دی ہیں اور ’’پرنس چارمنگ‘‘ کے ذریعے انہوں نے بطور ہدایات کار ڈائریکشن کی دنیا میں ڈیبیو کیا ہے۔ لوگ شہریارمنور کی ڈائریکشن کو بھی بےحد سراہ رہے ہیں اور بطور ہدایات کار ان کے مزید پراجیکٹس کے منتظر ہیں۔
https://twitter.com/NatashaKLondon/status/1423729010303975425
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔