- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ رک گیا
کراچی: معیشت پر ڈالر کے دباؤ میں کمی سے متعلق تازہ ترین اقدامات کے باعث طویل وقفے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپیہ دوبارہ تگڑا ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آج اوپن اور انٹر بینک مارکیٹ میں طویل وقفے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپیے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا، اور ڈالر کے انٹربینک ریٹ 175, 174اور 173 روپے سے بھی نیچے آگئے۔ جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 176 اور 175 روپے سے نیچے آگئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے 48 پیسے کی کمی کے ساتھ 172روپے 78 پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2 روپے 20 پیسے کی کمی سے 174روپے 20 پیسے پر بند ہوئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3ارب ڈالر کی نقد زر اعانت دینے کی منظوری اور 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل موخر ادائیگیوں کے ساتھ دینے کی سپورٹ نے پاکستانی روپیے پر دباؤ کم کردیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مجموعی طور پر 4 ارب 20کروڑ ڈالر کی تازہ ترین مالیاتی سپورٹ سے امکان ہے کہ آنے والےدنوں میں بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ثابت ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔