باکسر محمد وسیم کا پیرس اولمپکس میں حصہ لینے کا اعلان

محمد یوسف انجم  پير 6 دسمبر 2021
پاکستان کی نمائندگی کے لیے فیڈریشن کو اپنی رضامندی ظاہر کردی ہے، محمد وسیم

پاکستان کی نمائندگی کے لیے فیڈریشن کو اپنی رضامندی ظاہر کردی ہے، محمد وسیم

 لاہور: باکسر محمد وسیم نے پیرس اولمپکس میں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور میں ڈی ایچ اے باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنلزپر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروفیشنل باکسنگ میں ورلڈ ٹائٹلز جیتنے والے محمد وسیم کا کہنا ہے کہ پروفیشنل سے امیچور باکسنگ میں حصہ لینے کے لیے تین ماہ پروفینشل فائٹ معطل کرنا پڑیں گی۔ پاکستان کی نمائندگی کے لیے فیڈریشن کو اپنی رضامندی ظاہر کردی ہے، پیرس اولمپکس دوہزار چوبیس میں ہوں گی لہذا شرکت کے بعد دوبارہ پروفیشنل مقابلوں کھیل سکوں گا۔

محمد وسیم نے کہا کہ لاہور میں امیچور باکسرز کی تربیت کے لیے اکیڈمی بنانے کا پلان کر رہا ہوں، نیشنل باکسنگ چیمپئین شپ میں باکسرز کا معیار دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔