- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
پاکستانیوں کی وجہ سے ’چک دے انڈیا‘ میں کام سے انکار کیا، سلمان خان
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے سپر ہٹ فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ میں کام کرنے سے انکار اس لیے کیا کیونکہ وہ پاکستانی شائقین کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتے تھے۔
یہ بات کسی سے چھپی نہیں کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی 2007 میں ریلیز ہوئی کامیاب فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ پہلے سلمان خان کو آفر ہوئی تھی۔ لیکن شاید یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ سلو میاں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا۔
ماضی میں ایک بھارتی ویب سائٹ سے فلم کے متعلق بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا تھا کہ انہیں فلم میں کام نہ کرنے کا کوئی پچھتاوا نہیں لیکن میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ فلم کے متعلق میرا فیصلہ غلط تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا
سلمان خان نے فلم کو مسترد کرنے کی دو وجوہات بتائیں۔ انہیں فلم کے کلائمیکس سے مسئلہ تھا۔ فلم کو ریجیکٹ کرنے کی وجہ یہ تھی کہ اگر آپ پاکستان سے ہارتے ہیں تو آپ کو پاکستان سے جیتنا بھی ہے۔
اس کے علاوہ دوسری وجہ فلم کا ٹائٹل تھا۔ سلومیاں نے کہا کاش یہ لوگ ٹائٹل میں ’’انڈیا‘‘ شامل نہ کرتے۔ مجھے لگا کہ اس سے پاکستان اور بنگلا دیش میں ہمارے مداحوں کو برا لگے گا۔
واضح رہے کہ فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ ہاکی کے کھیل پر مبنی فلم تھی جس میں شاہ رخ خان نے خواتین ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم شاہ رخ خان کے کیر یئر کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔