پاکستانیوں کی وجہ سے ’چک دے انڈیا‘ میں کام سے انکار کیا، سلمان خان

ویب ڈیسک  منگل 28 دسمبر 2021
چک دے انڈیا شاہ رخ خان کے کیر یئر کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی فوٹوفائل

چک دے انڈیا شاہ رخ خان کے کیر یئر کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے سپر ہٹ فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ میں کام کرنے سے انکار اس لیے کیا کیونکہ وہ پاکستانی شائقین کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتے تھے۔

یہ بات کسی سے چھپی نہیں کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی 2007  میں ریلیز ہوئی کامیاب فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ پہلے سلمان خان کو آفر ہوئی تھی۔ لیکن شاید یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ سلو میاں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا۔

ماضی میں ایک بھارتی ویب سائٹ سے فلم کے متعلق بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا تھا کہ انہیں فلم میں کام نہ کرنے کا کوئی پچھتاوا نہیں لیکن میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ فلم کے متعلق میرا فیصلہ غلط تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا

سلمان خان نے فلم کو مسترد کرنے کی دو وجوہات بتائیں۔ انہیں فلم کے کلائمیکس سے مسئلہ تھا۔ فلم کو ریجیکٹ کرنے کی وجہ یہ تھی کہ اگر آپ پاکستان سے ہارتے ہیں تو آپ کو پاکستان سے جیتنا بھی ہے۔

اس کے علاوہ دوسری وجہ فلم کا ٹائٹل تھا۔ سلومیاں نے کہا کاش یہ لوگ ٹائٹل میں ’’انڈیا‘‘ شامل نہ کرتے۔ مجھے لگا کہ اس سے پاکستان اور بنگلا دیش میں ہمارے مداحوں کو برا لگے گا۔

واضح رہے کہ فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ ہاکی کے کھیل پر مبنی فلم تھی جس میں شاہ رخ خان نے خواتین ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم شاہ رخ خان کے کیر یئر کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔