- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
برطانیہ میں برڈ فلو کے واقعات ، دس لاکھ پرندے ہلاک کردیئے گئے
لندن: برطانیہ میں گیارہ دسمبر کو ایک شخص برڈ فلو سے متاثر ہونے کے بعد فلو کے 12 واقعات کےبعد اب تک دس لاکھ پرندوں کو تلف کیا گیا ہے۔
برطانیہ میں ایچ فائیو این ون برڈ فلووبا کے 12 چھوٹے بڑے واقعات اور 63 مریض سامنے آنے کے بعد جانوروں کی تنظیم نے کہا ہے کہ برطانوی حکام نے دس لاکھ پرندوں کو ہلاک کیا ہے۔ تاہم ماحولیات، غذا اور دیہی معاملات (ڈی ای ایف آر اے) نے صرف پرندوں کے تلف کرنے کا اعتراف کیا لیکن ان کی تعداد نہیں بتائی ہے۔
واضح رہے کہ ایچ فائی این ون یا بدنامِ زمانہ برڈ فلو حقیقت میں پرندوں کی بیماری ہے جو تیزی سے پھیلتی ہے اور بڑی تعداد میں پرندے ازخود مرنے لگتے ہیں۔ بعض مواقع پر برڈ فلو وائرس جانوروں سے انسانوں تک منتقل ہوسکتا ہے اور ایسے لاتعداد واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔
79 سالہ ایلن گوسلنگ پہلے برطانوی فرد ہیں جو گزشتہ برس متاثر ہوئے کیونکہ انہوں نے گھر میں بطخیں پال رکھی تھیں۔ تاہم برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق برڈ فلو سے انسان کے متاثر ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔ دوسری جانب مجاز اداروں نے پرندے پالنے والے تمام افراد سے کہا ہے کہ وہ پرندوں کو قید میں یا گھر کے اندر رکھیں کیونکہ وہ دوسرے پرندوں سے فلو کا وائرس لے سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔