- ہیٹ ویو کا خدشہ؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی
- فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز مسافر طیارے پر کام جاری
- والدین نے بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا
- ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر اور وزرا کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار؛ دعاؤں کی اپیل
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
- آکسفورڈ یونی ورسٹی میں فلسطین کیلئے موت کا احتجاج
- اسکولوں میں ٹیلی اسکوپس نصب کرنے کا منصوبہ
- اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری؛ 20 افراد شہید
- ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، آج حج پر جانا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ووین رچرڈز کو پاکستانی ٹیم کا مینٹور بنانے کی خبریں وائرل
- کرغز حکومت کی درخواست پر وزیر خارجہ سمیت پاکستانی وفد کا دورہ بشکیک منسوخ
یہ دنیا کا سب سے بڑا آلو نہیں تو پھر کیا ہے؟ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بتا دیا
ویلنگٹن: گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کا دنیا کا سب سے بڑا آلو اگانے کا دعویٰ مسترد کردیا اور کہا کہ ماہرین کی تحقیق سے پتا چلا کہ یہ آلو نہیں بلکہ خاص قسم کا پھل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی کسان جوڑی نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو درخواست کی تھی کہ انہوں نے دنیا کا سب سے بڑا اور وزنی آلو کی کاشت کیا ہے لہذا عالمی اعزاز ان کے نام کیا جائے۔
بعد ازاں ورلڈ ریکارڈ کے ماہرین پر مشتمل ٹیم نے شے کا مشاہدہ کیا تو وہ آلو کے بجائے گورڈ نامی خاص قسم کا پھل نکلا جس پر درخواست گزار میاں بیوی کو شدید مایوسی بھی ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لوکی اور کھیرے کے بیج کے ملاپ سے تیار کیے جانے والے پھل کو انگریزی میں گورڈ کہتے ہیں۔ ماہرین نے تجربے کے بعد مذکورہ پھل کی کاشت یقینی بنائی۔
7.8 کلو وزنی گورڈ اپنے حجم کے لحاظ سے غیرمعمولی ہے جس کے سبب کیلون نامی شوہر نے اپنی اہلیہ ڈونا کے ہمراہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کا سب سے بڑا آلو کے مالک ہونے کی حیثیت سے اپنا نام درج کرانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔ جوڑی نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس کا ذائقہ بھی بالکل آلو کی طرح ہے۔
درخواست مسترد ہونے پر میاں بیوی نے مایوسی کا اظہار کیا جبکہ وہ دوبارہ جائزے کی درخواست بھی دائر نہیں کرسکتے کیوں کہ ماہرین کے پاس گورڈ کا ڈی این اے نموموں کے ساتھ موجود ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔