- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
- جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے انتظامیہ انہیں اجازت دے، فضل الرحمان
- بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
- مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود بائیس فیصد کی سطح پر برقرار
- خیبر پختون خوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق
- انوکھا انداز؛ نیوزی لینڈ ٹی-20 ٹیم کا اعلان 2 بچوں نے کیا
- علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث چار مجرموں کو عمر قید کا حکم
- تحریک انصاف کے بیک ڈور کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، بیرسٹر گوہر
- سکھوں کے حقوق اور آزادی کیلیے آواز بلند کرتے رہیں گے؛ کینیڈین وزیراعظم
- پنجاب سے گزشتہ سال ڈھائی ہزار بچے اغوا، 891 جنسی زیادتی کا نشانہ بنے
- اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفی دیدیا
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
- ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں، سعودی وزیر تجارت
- لاپتا افراد کے اہل خانہ کے دکھ کا کسی کو احساس ہی نہیں، سندھ ہائیکورٹ
- کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ میں 19 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دیدی
- بشام میں چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار
- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
اسلامی بینکاری صنعت کیلیے5سالہ اسٹرٹیجک پلان جاری
کراچی: پاکستان کی اسلامی بینکاری صنعت کیلیے اسٹیٹ بینک نے 5سالہ اسٹریٹجک پلان (2014 تا 2018) جاری کردیا۔
اسٹیٹ بینک سے گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں اسلامی بینکاری جس کا احیا 2001 میں ہوا تیزی سے نمو پارہی ہے اور آج مجموعی بینکاری نظام کے 12 فیصد کی نمائندگی کرتی ہے، 19 اسلامی بینکاری ادارے 1300 سے زائد برانچوں کے نیٹ ورک کے ذریعے ملک بھر میں اسلامی بینکاری مصنوعات اور خدمات پیش کررہے ہیں، پلان 2014 تا 2018 کا مقصد اس صنعت کے لیے آئندہ 5 برسوں تک متفقہ سمت کا تعین کرنا ہے تاکہ ترقی کی موجودہ رفتار بڑھے اور یہ شعبہ ترقی کے نئے مرحلے میں قدم رکھ سکے، اس منصوبے کے بنیادی پہلوؤں میں اسلامی بینکاری کے بارے میں عوام کے تصورات کو بہتر بنانے کے سلسلے میں ضروری اقدامات اور اسے ممتاز و قابل عمل نظام کے طور پر فروغ دینا شامل ہیں تاکہ بالعموم عوام اور بالخصوص کاروباری برادری کی مالی ضروریات پوری کی جاسکیں، منصوبے کے اہم شعبے (الف) سازگار پالیسی ماحول بنانا، (ب) شریعہ گورننس اور نفاذ، ( ج) آگہی اور صلاحیت بڑھانا، (د) منڈی کی ترقی ہیں جن پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
ہر شعبے میں مقاصد کے حصول کے لیے اسلامی صنعت، شریعہ مشیروں، اسٹیٹ بینک کے شریعہ بورڈ کے ارکان، اہل علم، سیکیوریٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کی مشاورت سے فعال حکمت عملیاں اور ایکشن پلان تیار کیے جا رہے ہیں، امکان ہے کہ اس اسٹریٹجک پلان پر کامیاب عملدرآمد سے اسٹیٹ بینک کی اسلامی بینکاری صنعت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور ایک ممتاز اور مؤثر نظام کی حیثیت سے اس کی قبولیت اور شناخت بہتر بنانے کی کاوش مزید تحریک پائے گی جس سے حقیقی معیشت کی مالی خدمات کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کیا جاسکے گا۔ اسٹیٹ بینک نے اسلامی بینکاری اور مالیات پر صحافیوں کی آگہی بہتر بنانے کے لیے اسلامی بینکاری اور مالیات پر ایک دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا، ورکشاپ کا افتتاح اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر سعید احمد نے پیر کو لرننگ ریسورس سینٹر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں کیا، 2 روزہ ورکشاپ کے دوران معروف شریعہ اسکالر اور مارکیٹ کے ماہرین اسلامی بینکاری اور مالیات پر پریزینٹیشنز دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔