- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 20 افراد ہلاک
ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے 18 طلبا سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ایلیمنٹری اسکول میں 18 سالہ نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 18 طلبا اورایک ٹیچر سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے ۔،تعدد طلبا شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہلاک ہونے والے والوں میں دوسری سے چوتھی جماعت تک کے 7سے سال کی عمر کے بچے شامل ہیں۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 18 سالہ حملہ آورمارا گیا۔حملہ آور کی شناخت سلواڈور راموس سے ہوئی جو یووالڈی شہر کا رہائشی اورمقامی اسکول کا طالب عمل تھا ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق راموس نے اکیلے ہی اسکول پر حملہ کیا جب کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔
گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ نے ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار بھی کیا۔
دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سلواڈور راموس نے اسکول جانے سے قبل اپنی دادی کو بھی گولی ماری تھی اور ٹیکساس رینجرز کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق ریاستی سینیٹر رولینڈ گٹیریز نے بتایا کہ راموس کی دادی کو ہوائی جہاز کے ذریعے سان انتونیو منتقل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔