ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 20 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 25 مئ 2022
ٹیکساس پولیس نے حملہ آور کیخلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا جس کی شناخت سلواڈور راموس سے ہوئی۔ فوٹو: بی بی سی

ٹیکساس پولیس نے حملہ آور کیخلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا جس کی شناخت سلواڈور راموس سے ہوئی۔ فوٹو: بی بی سی

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سے 18 طلبا سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ایلیمنٹری اسکول میں 18 سالہ نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 18 طلبا اورایک ٹیچر سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے ۔،تعدد طلبا شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہلاک ہونے والے والوں میں دوسری سے چوتھی جماعت تک کے  7سے  سال کی عمر کے بچے شامل ہیں۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 18 سالہ حملہ آورمارا گیا۔حملہ آور کی شناخت سلواڈور راموس سے ہوئی جو یووالڈی شہر کا رہائشی اورمقامی اسکول کا طالب عمل تھا ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق راموس نے اکیلے ہی اسکول پر حملہ کیا جب کہ اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

گورنر ٹیکساس گریگ ایبٹ نے ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کے  واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سلواڈور راموس نے اسکول جانے سے قبل اپنی دادی کو بھی گولی ماری تھی اور ٹیکساس رینجرز کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق ریاستی سینیٹر رولینڈ گٹیریز نے بتایا کہ راموس کی دادی کو ہوائی جہاز کے ذریعے سان انتونیو منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔