- کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- خیبر پختونخوا میں چیئرمینز کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
- وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فنڈز کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے مدد طلب کرلی
- پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرادیا
- کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش اور مرمت مکمل
- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک
ایون مورگن کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
لندن: انگلینڈ کی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیموں کے کپتان ایون مورگن نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا، مورگن کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فارم میں نہ ہونے اور انجریز کے باعث کیا گیا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایون موگن کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی گئی، انگلش ٹیم نے ایون مورگن کی قیادت میں 2019 میں پہلی بار آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
مورگن 2010 میں کیریبیئن میں منعقد ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
ایون مورگن انگلینڈ کی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔
ایک روزہ ٹیم کے کپتان کے طور پر اپنے سات سالہ دور میں وہ انگلش ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ رینکنگ میں اول نمبر تک لے کر گئے۔
مورگن کو 2015 کےورلڈ کپ سے قبل انگلش ٹیم کی کپتانی دی گئی۔ انہوں نے 126 ایک روزہ اور 72 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلش ٹیم کی قیادت کی۔
واضح رہے ایون مورگن نے 2006 میں کرکٹ کیریئر کا آغاز آئرلینڈ کی ٹیم سے کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔