- پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
- وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات
- نئے معاہدے کیلیے آئی ایم ایف کا وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، وفاقی وزرا
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل مچل مارش کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر
- حزب اللہ کا صیہونی ریاست پر ڈرون حملہ؛ 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
- دوسری شادی پر بیوی نے بھری عدالت میں شوہر کی پٹائی کردی
- سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا
- ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند
- عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس
- برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملہ ثابت نہ ہو سکا، پولیس تحقیقات بند
- جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
- گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ریکارڈ بُک بابراعظم کے انتظار میں! جانیے
- ایشیائی باشندے نے محبوبہ کو قتل کرکے دکان کو آگ لگادی؛3 پاکستانی زخمی
- سندھ ہائیکورٹ کا سڑکوں سے غیر قانونی بچت بازار اور رکشہ اسٹینڈز ہٹانے کا حکم
- بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط
بہتر ہے آپ صرف اداکاری کریں گلوکاری نہیں، ناقدین کا حرا مانی کو مشورہ
لندن: پاکستا ن کی معروف اداکارہ حرا مانی کی لندن کنسرٹ کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔
متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا مانی اسٹیج پر موجود ہے اور اپنے ڈرامے’دوبول‘کا مشہور گانا ’جا تجھے معاف کیا‘ گاتی ہیں اور وہاں موجود تماشائیوں سے ان کے ساتھ گانے کو کہتی ہیں۔
تاہم حرا کے کئی بار کہنے پر بھی شرکا کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آتا، لوگوں کے ساتھ نہ گانے اور خاموش رہنے پر حرا نے کہا کہ ’میرے ساتھ گا کر اس پرفارمنس میں میرا ساتھ دیں ورنہ میں پرفارمنس شروع نہیں کروں گی لیکن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرکا اس پر بھی کوئی جواب نہیں دیتے بلکہ ہنستے نظر آتے ہیں۔
جس کے بعد اداکارہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتی ہیں اور اسٹیج کے پیچھے کی جانب چلی جاتی ہیں۔ حرا مانی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلی اور سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
بعض ناقدین نے اداکارہ کو مشورہ بھی دیا ہے کہ وہ اداکاری تک ہی محدود رہیں گلوکاری نہ ہی کریں تو بہتر ہوگا۔
یاد رہے کہ اس واقعے کے بعد حرا مانی اور ان کے شوہر اداکارہ سلمان شیخ عُرف مانی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس سب کے باوجود بھی مداحوں سے بےحد پیار کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔