- ٹی20 ورلڈکپ؛ کیا پاکستان، انگلینڈ کی ٹیمیں وارم اَپ میچز گنواسکتی ہیں؟
- فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحش مواد کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے سے رپورٹ طلب
- چار سدہ انٹرچینج کے نزدیک فائرنگ، تین افراد جاں بحق ایک زخمی
- 400 کلومیٹر رینج کے حامل فتح II گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
- نجکاری کیلیے پیش کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش
- عدلیہ میں مداخلت کا ثبوت ہے تو پیش کریں، ورنہ ابہام بڑھ رہا ہے، فیصل واوڈا
- حسن علی کو تیسرا ٹی20 کیوں کھلایا؟ بابر نے وجہ بتادی
- جھوٹی خبروں کیخلاف نیا قانون تیار ہے صحافیوں کو اعتراض ہے تو رجوع کریں، پنجاب حکومت
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
- دبئی لیکس میں بھارتی سب سے آگے؛ مودی کے دوستوں کی جائیدادیں بھی نکل آئیں
- ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا؟ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
- وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں 36 ارب کے ترقیاتی کام روک دیے
- گورنر خیبرپختونخوا کے اپنی رہائشگاہ ’’کے پی کے ہاؤس‘‘ آنے پر پابندی
- حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی
- نقل مافیا اور آپریشن راہ راست
- یونیورسٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں، منظم طریقے سے تباہ کیا جارہا ہے، چیف جسٹس
- پی ایس ایل سے آئی پی ایل کا ٹکراؤ؛ فرنچائزز نے مخالفت کردی
- حماس سے جھڑپوں، حزب اللہ کے راکٹ حملے میں اسرائیلی فوجی سمیت 2 ہلاک، 5 زخمی
- پی ایس ایل کا مذاق؛ بھارتیوں کے پیروں تلے زمین نکلنے لگی
- فلسطین کے حامی مظاہرین کا برطانیہ میں اسرائیلی ڈرون ساز فیکٹری کے باہر احتجاج
ایان علی نے 100 کلو وزن اور ذہنی دباؤ پر کیسے قابو پایا؟ ماڈل نے بتا دیا
لندن: پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی ماڈل ایان علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کیس سے نمٹنے کے بعد اپنے بڑھتے وزن پر قابو کیسے پایا۔
معروف ماڈل ایان علی نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے انزائٹی اور دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد کس طرح اپنا وزن کم کیا، ویڈیو میں انہیں سخت ورزشیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایان علی نے بتایا کہ وہ پی ٹی ایس ڈی (پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر) کا شکار تھیں جس کے بعد ان کا وزن 60 کلو سے 100 کلو تک چلا گیا تھا لیکن اب وہ اپنی سخت ورزش کے معمول کے بعد 58 کلوگرام ہو چکی ہیں۔
ایان نے بتایا کہ’2015 میں عدالتی کیس کے بعد ان کی دماغی صحت گرنے لگی تھی اور اگلے دو سالوں تک ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈپریشن، ذہنی تناؤ اور اضطراب بڑھتا گیا‘۔
سال 2015 میں جب ہم ایک جعلی سیاسی مقدمے میں جیل گئے، تو فیصلہ کیا کہ دنیا کے سامنے ہمیشہ ایک مسکراتا چہرہ رکھنا ہے تاکہ رقیب خوش نہ ہوں اور دوست پریشان نہ ہوں یہ مسکراتا چہرہ سب نے دیکھا مگر اس مسکراتے چہرے کے پیچھے کا کرونک Depression، Stress اور Anxiety کسی نے نہ دیکھی /3 pic.twitter.com/5tHOPvKMkk — Ayyan (@AYYANWORLD) September 18, 2022
ماڈل نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ’منی لانڈرنگ، قتل، دہشت گردی ہر ہفتے مجھے ایک نئے جعلی کیس سے نمٹنا پڑتا تھا جیل کے دنوں کے جسمانی و ذہنی تشدد کی باقیات بھی ساتھ رہتیں اور نیشنل ٹی وی پر غلیظ ترین کردار کشی مسلسل تنہا رہنے پر مجبور کرتی تھیں‘۔
“If you never heal from what hurt you,you’ll bleed on people who didn’t cut you.” ✨ pic.twitter.com/KYAPj9qzOR — Ayyan (@AYYANWORLD) September 21, 2022
یاد رہے کہ 2015 میں منی لانڈرنگ کیس کے بعد ایان علی خبروں کی سُرخیوں کا حصہ رہیں انہیں اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے 50 لاکھ ڈالر سے زائد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔
ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ آصف زرداری کے پیسوں کی منی لانڈرنگ کر رہی تھیں اور پیسے لے کر ملک سے فرار ہو رہی تھیں جبکہ ماڈل نے ان الزامات کو ماننے سے انکار کر دیا تھا تاہم کئی دنوں کی سنوائی اور جیل میں کئی راتیں گزارنے کے بعد ایان علی کی ضمانت منظور کر لی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔