- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
- سابق وزیراعظم کشمیر سردار تنویر پر سینٹورس مال پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج
- بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان
- چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
- بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری
- ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی
- ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ
- ہم محنت کش جگ والوں سے!
- کراچی میں جمعہ سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع
- کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان! مچل مارش مقرر
- کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار
- وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں 63رنز سے شکست دے دی
کراچی: سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دے دی، انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہوگئی۔
222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اچھا آغاز فراہم نہ کیا گیا اور ابتدائی چار کھلاڑی 28 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ اسکے بعد شان مسعود اور خوشدل شاہ کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 62 رنز بنے لیکن یہاں خوشدل شاہ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
اسکے بعد شان مسعود اور محمد نواز کے درمیان چھٹی وکٹ کی شراکت میں 52 رنز بنے لیکن یہاں محمد نواز 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ عثمان قادر صفر اور حارث رؤف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز ہی بنا سکی، قومی ٹیم کے کھلاڑی شان مسعود 66 رنز بنا کر ناقبل شکست رہے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شان مسعود کے کیریئر کی یہ پہلی نصف سنچری ہے، انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کروایا گیا۔
سیریز کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی اتوار 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ بیٹنگ
انگلش ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو 18 رنز پر اوپنر فل سالٹ 8 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ مہمان ٹیم کے 82 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ ڈیوڈ ملان 14 رنز اور الیکس ہیلز کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے وِل جیکس 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
تین وکٹیں گرنے کے بعد انگلش ٹیم کے مڈل آرڈر نے بہترین بیٹنگ کی۔ بلے باز بین ڈکٹ 69 اور ہیری بروک 88 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 139 رنز بنائے گئے۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سب سے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے، انہوں نے اپنے 4 اوورز میں 62 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔ عثمان قادر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹاس
پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ انگلینڈ کی جانب سے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ الیکس ہیلز کی جگہ وِل جیکس، لیوک ووڈ کی جگہ مارک ووڈ اور ڈیوڈ ویلی کی جگہ ریسی ٹوپلے کو شامل کیا ہے۔
ٹاس جیتنے والے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے جس پر 150 سے 180 رنز کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے، لگاتار دو میچ کھیلنا آسان نہیں۔
انگلش کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر بولنگ ہی کرتے لیکن اب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا ہدف دینا ہے اور پاکستان کی جلدی وکٹیں حاصل کرنا ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پاکستان الیون
کپتان بابراعظم، محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، شاہنواز دھانی، محمد حسنین۔
انگلینڈ الیون
وِل جیکس، وکٹ کیپر فل سالٹ، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، کپتان معین علی، سیم کرن، ریسی ٹوپلے، عادل رشید، مارک ووڈ، لیام ڈاوسن۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔