- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
’جوائے لینڈ‘ کے اداکار علی جونیجو نے عالمی ایوارڈ جیت لیا
ساؤ پاؤلو: عامی ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ سے ڈیبیو کرنے والے اداکار علی جونیجو نے خصوصی ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کردی۔
فلم’جوائے لینڈ‘ کو برازیل میں ہونے والے 46 ویں سالانہ ساؤ پولو انٹرنیشنل فلم فسٹیول میں بھی پیش کیا گیا جہاں دنیا کے دیگر ممالک کی 240 سے زائد فلمیں بھی نمائش کیلئے پیش کی گئی تھیں۔
پاکستانی فلم نے فیسٹیول میں دوسرا بڑا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ فلم کے اداکار علی جونیجو 240 سے زائد اداکاروں میں سے ’بہترین جیوری مینشن اداکار‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے فلم کے ہدایت کار صائم صادق نے بھی علی جونیجو کو ایوارڈ ملنے پر مبارک باد پیش کی۔
’جوائے لینڈ‘ کو تاحال پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا تاہم اس کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے رواں ماہ 18 نومبر کو سینماؤں میں پیش کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
پاکستانی کمیٹی نے فلم کو آسکر غیر ملکی فلم کی کیٹیگری کے لیے منتخب کر رکھا ہے اور اس فلم کا مقابلہ 90 ممالک کی فلموں سے ہوگا۔
جوائے لینڈ کو اب تک ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سمیت کانز فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا جا چکا ہے اور فلم نے متعدد ایوارڈز اپنے نام کر رکھے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔