- جسٹس بابر ستار کی وضاحت سے کنفیوژن بڑھ گئی: فیصل واوڈا
- کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- خیبر پختونخوا میں چیئرمینز کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
- وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فنڈز کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے مدد طلب کرلی
- پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرادیا
- کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش اور مرمت مکمل
- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
سابق بھارتی کرکٹر کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کردیا گیا، مگر کیوں؟
نئی دہلی: بھارت کے سابق فاسٹ بولر اور مینز ون ڈے ورلڈکپ جتوانے والے ٹیم کے رکن مناف پٹیل کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر مناف پٹیل ایک رئیل اسٹیٹ ایجنسی کے ڈائریکٹر ہیں، اس فرم نے رہائشی منصوبہ شروع کیا تھا جو بری طرح ناکام رہا جبکہ کمپنی سرمایہ کاروں کو ادائیگی کرنے میں بھی ناکام رہی، جس کے بعد کئی سرمایہ کاروں نے شکایات درج کرائیں تو یوپی ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے ریکوری سرٹیفکیٹ جاری کیا اور سابق کرکٹر کے اکاؤنٹس کو منجمد کردیا۔
سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) آلوک کمار گپتا کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر کے بینک اکاؤنٹس سے ٹیم نے 52 لاکھ بھارتی روپے کی رقم برآمد کی ہے۔
سابق کرکٹر مناف پٹیل بھارت کو تینوں فارمیٹس کی کرکٹ میں نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ آئی پی ایل میں وہ راجھستان رائلز، ممبئی انڈین اور گجرات لائنز کیلئے بھی کھیل چکے ہیں۔
39 سالہ کرکٹر نے 13 ٹیسٹ، 70 ون ڈے اور 3 ٹی20 انٹرنیشنل میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے جس میں انہوں نے 35، 86 اور 4 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
واضح رہے کہ مناف پٹیل بھارت کو 2011 میں ورلڈکپ جیتوانے والی ٹیم کے رکن بھی رہے تاہم سال 2018 میں انہوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔