- اسرائیل میں قطری نیوز چینل الجزیرہ پر پابندی عائد
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
غزہ: قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 فلسطینی شہید ہوگئے اس طرح صرف 24 گھنٹوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 3 ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے جنین کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران مزید 2 فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔
گزشتہ روز ایک اور پناہ گزین کیمپ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج کے اسنائپر کی فائرنگ سے چھت پر کھڑے فلسطینی شہری 41 سالہ سمیر اسلان گولی سے شہید ہوگئے تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیلی اسنائپر کی فائرنگ سے ’چھت پر کھڑا‘ فلسطینی نوجوان شہید
رواں برس کے پہلے مہینے کے دو ہفتوں میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ برس فلسطینی نوجوانوں کی شہادتوں کی تعداد اسرائیلی قبضے کے بعد سے سب سے زیادہ تھی۔
اسرائیل میں حالیہ ہونے والے انتخابات میں سابق وزیر اعظم نیتن یاہو ایک بار پھر وزارت عظمیٰ کی کرسی پر براجمان ہوگئے ہیں اور اس بار ان کی اتحادی کٹر یہودی جماعت ہے۔
یہ خبر پڑھیں : نیتن یاہو کے عہدہ سنبھالتے ہی فلسطینیوں کے خلاف امتیازی قانون سازی کا آغاز
یہی وجہ ہے کہ اس مسلم دشمن گٹھ جوڑ نے اقتدار میں آتے ہی قانون سازی کرتے ہوئے یہودی آباد کاروں کو اسرائیل کے مستقل شہریوں کے برابر حقوق دیدیئے جب کہ ان کے پڑوسی فلسطینیوں کے مقدمات فوجی عدالت میں چلائے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔