- بشکیک سے طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی
- ویرات کوہلی نے پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق اچھی بات کی ہے، شاہد آفریدی
- کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کا پولیس کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا
- کراچی: گریڈ 17 کا افسر عدالت میں میتھ کی اسپیلنگ نہ سُنا سکا
- عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
- افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- کرغزستان میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا نہ کسی خاتون سے زیادتی ہوئی، دفتر خارجہ
- دنیا کی بلند ترین برفانی چوٹی پر پاک بھارت ریسلرز کا ٹکراؤ ہوگا
- پاکستانی طلبہ پر حملوں کیخلاف جمعیت کا کرغز سفارتخانے کے باہر مظاہرہ
- وزیراعظم کی اسحاق ڈار اور امیر مقام کو بشکیک جانے کی ہدایت
- بانی پی ٹی آئی پر مزید 10 قیمتی تحائف بیچنے کا الزام، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی
- لیاقت آباد کے کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل
- کراچی میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا
- ٹِک ٹاک نے صارفین کے لیے اہم فیچر کی آزمائش شروع کردی
- ڈبلیو ایچ او نے ڈینگی کی دوسری ویکسین کی منظوری دیدی
- ’ ہاسٹل میں محصور ہیں، دوبارہ حملے کی اطلاعات ہیں ‘ بشکیک سے پاکستانی طلبا کے پیغامات
- ہم وطنوں سے اپیل ہے سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین نہ کریں، پاکستانی سفیر
- کراچی : گرمی کی شدید لہرکا خطرہ، اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم
- مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ ن لیگ سے نہیں کہیں اور سے آیا تھا، نواز شریف
- نواز شریف کو ن لیگ کی صدارت سے الگ کرکے ظلم کیا گیا، شہباز شریف
سعودی عرب نے ایک درجن سے زائد حوثی قیدیوں کو رہا کردیا
صنعا: یمنی باغی گروپ کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب نے ایک درجن سے زائد حوثی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ رہائی ایسے وقت کی گئی جب عمانی حکام یمن کے دارالحکومت صنعا پہنچے ہیں۔ یمن کے برسوں سے جاری تنازع کو ختم کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کے تناظر میں رہائی کو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔
قیدیوں کے تبادلے کی بات چیت کے انچارج حوثی عہدیدارعبدالقادر المرتضیٰ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ 13 حوثی قیدی صنعا پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو ایک سعودی قیدی کے بدلے رہا کیا گیا ہے جسے حوثیوں نے پہلے رہا کیا تھا لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ باغیوں نے سعودی قیدی کو کب رہا کیا۔
دوسری جانب سعودی حکومت کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ علاوہ ازیں عبدالقادر المرتضیٰ نے کہا سعودی جیلوں سے آج رہا ہونے والے قیدی اقوام متحدہ کے ذریعے طے پانے والے معاہدے کا حصہ ہیں، اور اگلے جمعرات کو اس معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔