- ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبےسے منائی جائے گی
- کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں بے قابو گائے کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
- موٹروے پولیس نے چار لاکھ مالیت کے گم شدہ زیوارت خاتون کو واپس کردیے
- ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں پانچ دہشتگرد ہلاک
- آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کو شکست، پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں سفراختتام پذیر
- اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، 7 گرفتار
- بھارت: سیلون میں اپنے لعاب سے مساج کرنے والا حجام گرفتار
- ایک سیاسی جماعت ملک سے باہر بھی پاکستان کے خلاف سازش کر رہی ہے، بیرسٹرعقیل ملک
- پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر تمیم اقبال کی شاہد آفریدی سے اپیل
- ایس ایس جی سی کا عید کے پہلے دو دنوں میں گیس کی بندش نہ کرنے کا اعلان
- پودے بھی اپنے اندر ذہانت رکھتے ہیں، ماہرین
- باول کینسر کے علاج کے متعلق اہم پیشرفت
- عید کے دوران گوشت کا زیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے، ماہرین
- سندھ میں تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور کلینکس پر بھی 15 فیصد سیلزٹیکس عائد
- لاہورایئرپورٹ کے اطراف عید کے ایام میں دفعہ144 نافذ کرنے کی درخواست
- کراچی میں عید کے تینوں روز موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
- وزیراعظم کی ترک صدر سے گفتگو، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون مضبوط کرنے کا اعادہ
- پاکستانی خاتون عازم حج نے میدان عرفات میں بچے کو جنم دیدیا
- ’کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں‘ کہنے پر اروندھتی رائے پر دہشتگردی کا مقدمہ
- جونیئرز انٹرنیشنل اسکواش؛ ماہ نور علی نے ٹائٹل جیت لیا
بھارت؛ بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرنے بعد شوہر نے خودکشی کرلی
![بھارت میں باپ نے دو بیٹوں کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی تھی؛ فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2023/06/2498186-biharmankilledwifedaughtersuicidehimself-1686739834-843-640x480.jpg)
بھارت میں باپ نے دو بیٹوں کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی تھی؛ فوٹو: فائل
پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کو زبح کرنے کے بعد بیٹوں کو قتل کرنا چاہا لیکن وہ جان بچا کر گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے، بعد ازاں اس نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
بھاتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں ایک گھر سے 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایک شخص کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی جب کہ ایک خاتون اور 3 لڑکیوں کی گلا کٹی لاشیں دوسرے کمرے میں پڑی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جس شخص کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی اس کی شناخت منا یادیو کے نام سے ہوئی ہے جو گھر کا سربراہ بھی تھا جب کہ خاتون کی شناخت منایادیو کی بیوی پوجا کماری کے نام سے ہوئی۔
اسی طرح جن تین لڑکیوں کی لاشیں ملیں وہ منا یادیو اور پوجا دیوی کی بیٹیاں ہیں۔ جن کی شناخت 18 سالہ سمن، 16 سالہ آنچل اور 15 سالہ روشنی کے نام سے ہوئی۔ ان سب کو تیز دھار چاقو سے قتل کیا گیا تھا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ امیتیش کمار نے میڈیا کو مزید بتایا کہ منا یادیو نے بیوی اور بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد اپنے دو بیٹوں کو بھی مارنے کی کوشش کی تھی لیکن بیٹے اس کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
تفتیشی عمل جاری ہے۔ قتل کی اس ہولناک واردات کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔