- اے ڈی بی اور ملکی اداروں کا معاشی کارکردگی پراطمینان کا اظہار
- کراچی:غیرقانونی تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کاحکم
- سندھ کابینہ، گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ
- لاہور؛ نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد
- آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ
- تجارتی خسارے میں 17 فیصد کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد بڑھیں
- پاکستان کا پہلا قمری خلائی مشن آج چین سے لانچ ہوگا
- میگا ایونٹ سے قبل پاکستانی بالنگ لائن کی تعریفیں ہونے لگیں
- مکارم اخلاق
- مستحکم ازدواجی زندگی مگر کیسے۔۔۔۔۔!
- کوہلی کو پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
- اے این ایف کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد
- ریپ کیس، لامی چینی بے گناہ ہونے کی پھر دہائی دینے لگے
- احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
- پشین میں پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی
- شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، 21 زخمی
- یوٹیوبر نے دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز تیار کرلیا
- بلوچستان؛ مختلف علاقوں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے
- واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری
- پھلوں، سبزیوں پر مشتمل غذائیں پروسٹیٹ کینسر میں مفید قرار
ویسٹ انڈیزاورکیویزکا آج مقابلہ،سیمی اوربراوو میچ فیس مورٹن کے اہل خانہ کودینگے
سینٹ کٹس: ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے بدھ کو سینٹ کٹس میں کھیلا جائے گا، کیوی ٹیم کرس گیل کا توڑ کرنے کیلیے سرجوڑ کر بیٹھ گئی، اسے اچھی طرح معلوم ہے کہ وہ صرف اسی صورت میں پانچ میچز کی سیریز میں کم بیک کرسکتی ہے جب گیل کو ہاتھ کھولنے سے پہلے ہی آئوٹ کردیا جائے۔
نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر ناتھن میک کولم کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے ضروری ہے کہ گیل کو جلد سے جلد رخصت کریں اور اس مقصد کیلیے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ گذشتہ میچ میں بھی انھوں نے سنچری اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا تھا،
ویسٹ انڈیز کو 2-0 سے سیریز میں برتری حاصل اور وہ تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلیے پُرعزم ہے۔دریں اثنا میزبان کپتان ڈیرن سیمی اور ڈیوائن براوو تیسرے ون ڈے کی میچ فیس کارحادثے میں ہلاک ہونے والے کرکٹر روناکو مورٹن کے اہل خانہ کو دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔