- پاکستان کی ماہ نور علی نے سنگاپور میں انڈر 13 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
- سرجری سے پہلے اور بعد کی تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا
- ایکس پر ادویات کی تشہیر کرنے والے اکثر ڈاکٹرز معاوضہ لیتے ہیں، رپورٹ
- گوگل میسجز ایپ کے لیےنیا فیچر جلد متعارف کرایا جائے گا
- آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز اور پاپوانیوگنی مدمقابل
- سی اے اے کی غیرسنجیدگی، یورپی کمیشن کا پی آئی اے پر سے پابندی ہٹانے سے انکار
- رہنما پی ٹی آئی محمود الرشید کی جیل میں طبیعت ناساز
- کراچی میں اگلے 3 روز موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر سعودی عرب کا پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بڑا اعلان
- جنوبی افریقا الیکشن؛ پہلی بار نیلسن منڈیلا کی جماعت اکثریت حاصل نہ کرسکی
- کویت کے نئے ولی عہد کے نام کا اعلان کردیا گیا
- کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت غزہ ملین مارچ
- راولپنڈی؛ کرائے کا گھر دیکھنے آئی خاتون سے مالک مکان کی زیادتی
- ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سے کروڑوں کا سامان چوری، 2 ملزمان گرفتار
- گلشن اقبال میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قتل نوجوان یونیورسٹی گولڈ میڈلسٹ تھا
- قومی کرکٹرز بُل رائیڈنگ دیکھنے پہنچ گئے
- گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، وزیر داخلہ بلوچستان
- ناقص انتظامات، سفری تھکاوٹ! 3 بڑی ٹیمیں آئی سی سی سے ناراض
- برطانوی سفیر کو میکسیکو میں سفارتخانے کے ملازم پر رائفل تاننا مہنگا پڑ گیا
- بغاوت وہ ادارے کررہے ہیں جو آئین توڑتے ہیں، فضل الرحمان
حکومت، حساس ادارے کی شوگر ملز کو لین دین کا طریقہ بدلنے کیلیے 3 دن کی ڈیڈ لائن
لاہور: وفاقی حکومت اور حساس ادارے نے شوگرملز کو اپنے بروکرز کیساتھ لین دین اور ملز کے اندر، ان کا خریدا گیا چینی اسٹاک رکھنے کے مشکوک اور خرابی کا سبب طریقہ کار کو تبدیل کرنے کیلیے 3 دن کی ڈیڈ لائن دیدی۔
حساس ادارے کی اہم شخصیت نے ’’ اسٹنگ آپریشن ‘‘ کرتے ہوئے رحیم یار خان سمیت چند علاقوں سے چینی کے 2ٹرک پنجاب سے باہر بجھوائے، راستے میں ’’بھتہ‘‘ لے کر ٹرکوں کو ’’کلیئر‘‘ کرنیوالے تمام سرکاری محکموں کے عملے کو مانیٹر کیا اور پھر ان ٹرکوں کو واپس پنجاب میں لایا گیا ۔
میٹنگ کے دوران اعلی ترین حکومتی حکام نے بتایا کہ چند روز کے دوران مختلف چیک پوسٹوں پر ہزاروں بوری گندم اسمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنائی گئی، اسلام آباد میں ہونیوالی اعلی سطحی میٹنگ میں شوگر مل اور فلور ملز کے نمائندوں کو ’’ حتمی وارننگ ‘‘ دیدی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: چینی 140 روپے کلو، پنجاب حکومت اورشوگر ملز مالکان میں مذاکرات کامیاب
علاوہ ازیں ملک کی دو اہم ترین خفیہ ایجنسیوں کی سورس رپورٹ سمیت نگران وزیر اعظم ، نگران وزیر اعلی اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھیجی گئی معلومات میں انکشاف کیا گیا کہ پنجاب میں گندم کی نئی پیداوار آنے اور سرکاری گندم خریداری مہم کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ راولپنڈی نے مبینہ طور پر لاکھوں بوری گندم پنجاب سے خیبر پختونخوا اسمگل کروا دی جس میں سے بڑی مقدار افغانستان بھیجی گئی۔
مبینہ طور پر ایک منظم منصوبے کے تحت نئی گندم آتے ہی راولپنڈی میں گندم کی قیمت کو 5500 روپے فی من سے بھی بلند سطح پر پہنچایا گیا ، وفاقی خفیہ ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں سپیشل ٹیم نے تین روز قبل ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ راولپنڈی غلام عباس سے ان الزامات بارے پوچھ گچھ کی۔
تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز پر اسلام آباد میں ایک انتہائی اہم میٹنگ نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور آئی ایس آئی کے ڈی جی(سی) لیفٹیننٹ جنرل فیصل کی سربراہی میں ہوئی جس میں وفاقی سیکرٹریز ،چاروں صوبوں سے شوگر مل اور فلور مل مالکان ، امپورٹرز اور ایکسپورٹرز نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں شوگر ملز کے نمائندوں سے سوالات کئے گئے جن کے تسلی بخش جواب نہیں دیئے جا سکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔