- احسان سوات میں ری ہیبلی ٹیشن مکمل کریں گے
- بارش کی دخل اندازی ؛ آئی سی سی پر تنقید کے تیر برس پڑے
- اینڈی فلاور نے محمد رضوان کو کپتانی کیلیے بہترین آپشن قرار دے دیا
- سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرنے کی بازگشت سنائی دینے لگی
- فلسفۂ قربانی اور عصرِ حاضر
- عیدالاضحیٰ پر صدرمملکت اور وزیراعظم کی جانب سے قوم کو مبارک باد
- ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبےسے منائی جائے گی
- کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں بے قابو گائے کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
- موٹروے پولیس نے لاکھوں کے گم شدہ زیوارت خاتون کو لوٹا دیے
- ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں پانچ دہشتگرد ہلاک
- آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کو شکست، پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں سفراختتام پذیر
- اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، 7 گرفتار
- بھارت: سیلون میں اپنے لعاب سے مساج کرنے والا حجام گرفتار
- ایک سیاسی جماعت ملک سے باہر بھی پاکستان کے خلاف سازش کر رہی ہے، بیرسٹرعقیل ملک
- پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر تمیم اقبال کی شاہد آفریدی سے اپیل
- ایس ایس جی سی کا عید کے پہلے دو دنوں میں گیس کی بندش نہ کرنے کا اعلان
- پودے بھی اپنے اندر ذہانت رکھتے ہیں، ماہرین
- باول کینسر کے علاج کے متعلق اہم پیشرفت
- عید کے دوران گوشت کا زیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے، ماہرین
- سندھ میں تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور کلینکس پر بھی 15 فیصد سیلزٹیکس عائد
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
![بھارتی فوج کی گاڑی گہری کھائی میں گر کر تباہ؛ ایک اہلکار ہلاک اور 9 زخمی](https://c.express.pk/2024/05/2637130-indianarmyvehicalplungedintogeorgueinkashmir-1714901519-834-640x480.jpg)
بھارتی فوج کی گاڑی گہری کھائی میں گر کر تباہ؛ ایک اہلکار ہلاک اور 9 زخمی
سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کی گاڑی ایک گہری کھائی میں گر کر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی۔ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کئی فٹ گہری کھائی میں جاگری۔
قابض بھارتی فوج کی گاڑی میں 10 اہلکار سوار تھے جن میں سے ایک اہلکار جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر 9 اہلکار شدید زخمی ہیں جنھیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایک اہلکار نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا جب کہ دیگر 8 افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔