- اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج؛ پی ٹی آئی خاتون رہنما سمیت کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
- شام سے درمیانی شب تک ورزش شوگر کنٹرول کرنے میں معاون
- پھیپڑوں میں جاکر کینسر کا علاج کرنے والے مائیکرو بوٹس تیار
- شادی کیلیے نوکری کی شرط، امیدوار نے درخواستِ ملازمت میں اپنا ’حالِ دِل‘ لکھ دیا
- اوورسیز ترسیلات زر کا حجم 8 ارب ڈالر سے تجاوز
- وفاقی حکومت امپورٹ سبسٹیٹیوٹ پالیسی پر گامزن
- ڈبہ دودھ پر ٹیکس؛ حکومت نے صارفین پر250 ارب کا بم گرا دیا
- ٹی 20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا
- بابر اعظم سمیت 6 کرکٹرز کا فوری وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ
- ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 83 رنز سے شکست دے دی
- ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی شروع
- بجٹ منظوری کے بعد سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع
- غلطیاں باربار دہرانے پر مصباح الحق کی پاکستان ٹیم پر شدید تنقید
- احسان سوات میں ری ہیبلی ٹیشن مکمل کریں گے
- بارش کی دخل اندازی ؛ آئی سی سی پر تنقید کے تیر برس پڑے
- سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرنے کی بازگشت سنائی دینے لگی
- فلسفۂ قربانی اور عصرِ حاضر
- عیدالاضحیٰ پر صدرمملکت اور وزیراعظم کی جانب سے قوم کو مبارک باد
- کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں بے قابو گائے کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
- موٹروے پولیس نے لاکھوں کے گم شدہ زیوارت خاتون کو لوٹا دیے
اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
لاہور: پاکستان نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں جنوبی کوریا کو چار صفر سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی.
پاکستان کی جانب سے حنان شاہد، ارشد لیاقت، غضنفر علی اور سفیان علی نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں میزبان ملائشیا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم کا عالمی رینکنگ میں 15واں اور کوریا کا 11واں نمبر ہے۔ قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 7 مئی کو جاپان کیخلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم کا چوتھا میچ 8 مئی کو کینیڈا اور 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا۔
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کی کاوشوں سے پاکستانی ہاکی ٹیم کا اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں جانا ممکن ہوا، انہوں نے ٹیم کی دوسری کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر جب ٹیم کا انتخاب اور فیصلے ہوں تو ایسے ہی رزلٹ آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر غیر جانبدار سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، یقین ہے کہ اگلے میچز میں بھی قومی ٹیم شاندار پرفارمنس دے کر قوم کو خوشیاں دیتی رہے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔