- خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا
- کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل
- کراچی اور بلوچستان پولیس کو مطلوب بی ایل اے کا دہشتگرد ساتھی سمیت گرفتار
- رشتے دار کو خون دینے اسپتال آنے والا نوجوان حادثے میں جاں بحق
- امریکی جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہرین پر پولیس کا حملہ؛ متعدد طلبا زخمی
- ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ میں مختلف ممالک کا اظہار دلچسپی
- ایف بی آر کے گریڈ 20 تا 22 کے 36 افسروں کے تقرر و تبادلے
- ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم
- پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
- آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بازید خان نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- خیبر پختونخوا؛ تحصیل کونسل کے چیئرمینز کی 6خالی نشستوں پر پولنگ جاری
- غیر ملکی ماہرین کی خدمات کیلیے قوانین میں نرمی کی سمری منظور
- یوٹیوب کا اشتہارات کے متعلق نئے فیچر کی آزمائش
- چھاتی کے کینسر سے شفایاب افراد میں دوبارہ کینسر کا خطرہ ہوتا ہے، تحقیق
- قلیل ترین مدت میں سب سے زیادہ درختوں کو گلے لگانے کا عالمی ریکارڈ
- پہلے اوور میں 50 وکٹیں، شاہین آفریدی دنیا کے پہلے بولر بن گئے
- شعیب اختر کا ورلڈکپ ٹرافی کے ہمراہ آٹو رکشہ پر اسٹیڈیم کا چکر
- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
انگلینڈ اور بھارت کے میچ میں بکیز کا آلہ کار پکڑا گیا
کارڈف: انگلینڈ اور بھارت کے مابین دوسرے ون ڈے میں بکیز کا آلہ کار پکڑا گیا۔
2 لیپ ٹاپ اور موبائل فون کے ذریعے معلومات منتقل کرنے والے شخص کوا سٹیڈیم سے نکال دیا گیا، دیگر میچز کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور بھارت کے مابین دوسرے ون ڈے کے دوران ایک شخص کو بکیز کا آلہ کار ہونے کا شک ہونے پر اسٹیڈیم سے باہر کردیا گیا، وہ 2 لیپ ٹاپ اور موبائل فون کی مدد سے مہمان ٹیم کی بیٹنگ کے دوران لمحہ بہ لمحہ معلومات بھارتی بکیز کے نیٹ ورک کو فراہم کررہا تھا، یاد رہے کہ ٹی وی پر براہ راست نشر ہونے والے کرکٹ مقابلوں میں چند سیکنڈز کا فرق بھی بکیز کو مذموم مقاصد پورے کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، حاصل ہونے والی معلومات انھیں سٹے بازی میں زیادہ کمائی کے حربے اختیار کرنے کیلیے کافی ثابت ہوتی ہیں۔
اس طریقہ کار کو ’’کورٹ سائیڈنگ‘‘ کا نام دیا جاتا ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اس بات کی تصدیق کردی کہ ساز و سامان سے لیس مشکوک شخص ٹکٹ شرائط کی خلاف ورزی میں ملوث تھا، اس لیے اسے میدان بدر کردیا گیا، سیریز کے دیگر 3 مقابلوں میں سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو انگس پورٹر کا کہنا ہے کہ کورٹ سائیڈنگ کرنے والے کئی افراد پکڑے جاتے رہے ہیں، ایسی سرگرمیاں میدان میں جاری میچ پر نظر انداز نہ ہوں تو بھی ان کی وجہ سے کرپشن کے عمل میں ایک طرح کی معاونت ضرور ملتی ہے، ٹی وی کی نشریات بھارتی ناظرین تک پہنچنے سے قبل ہی معلومات کی فراہمی سے سٹے باز خاص طور پر فائدہ اٹھاتے ہیں، اس رجحان کی حوصلہ شکنی کیلیے مزید کام کرنا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔