- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابر اعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
- جنوبی وزیرستان: نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکرز گرفتار
- پنجاب پولیس نے 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا
- حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
لاہورلائنزکے کرکٹرزکو’’ہنی ٹریپ‘‘سے بچنے کی تلقین
کراچی: لاہور لائنز کے کرکٹرز کو بھارت میں ’’ہنی ٹریپ‘‘ سے بچنے کی خصوصی تلقین کر دی گئی۔
لاہور لائنز کے کرکٹرز بتایا گیا ہے کہ میچ فکسرز اپنے جال میں پھنسانے کیلیے خوبصورت لڑکیوں کا سہارا لے سکتے ہیں لہذا محتاط رہیں، اسکواڈ کو ڈوپنگ اور ڈسپلن کے حوالے سے بھی لیکچرز دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ عرصے میں فکسنگ کے جرم میں پکڑے جانے والے کرکٹرز نے حکام کو بتایا کہ انھیں خوبصورت لڑکیوں کے ذریعے جال میں پھنسایا گیا، بھارت میں ویسے بھی میڈیا پاکستانی کرکٹرز کے اسکینڈلز کی تلاش میں رہتا ہے، لاہور لائنز میں کئی قومی کرکٹرز کی شمولیت کے سبب حکام زیادہ محتاط ہیں، اسکواڈ کو پی سی بی کے ایک ڈائریکٹر ، سیکیورٹی آفیسر اور ڈاکٹر نے گذشتہ دنوں خصوصی لیکچرز دیے۔
اس دوران انھیں بتایا گیا کہ ٹیم ہوٹل یا باہر اگر کوئی لڑکی زیادہ بے تکلف ہونے کی کوشش کرے تو اس کی حوصلہ افزائی نہ کریں، فکسرز آج کل اس انداز میں بھی پلیئرز کو پھنسانے کی کوشش کرتے ہیں، مداحوں کو آٹوگراف ضرور دیں مگر بات اس سے آگے نہ جائے، کھلاڑیوں سے کہا گیا کہ کہیں بھی جاتے ہوئے ہر صورت مینجمنٹ کو آگاہ کیا جائے، کسی سے کوئی تحائف نہ لیں۔ انھیں ڈوپنگ سے بچنے کیلیے بھی ہدایت دی گئیں، پلیئرز سے کہا گیا کہ وہ ملک کے سفیر بن کر بھارت جا رہے ہیں لہذا محتاط انداز سے رہیں، ان کی کوئی معمولی سی غلطی بھی مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔