- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- ملکی معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
- شہباز شریف اور بلاول حکومت پی ٹی آئی کے حوالے کردیں، فضل الرحمان
- بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
’’ہم تمھیں انٹرنیٹ کی دنیا سے نکال باہر کریں گے‘‘
نریندرمودی جیسے مسلم دشمن اور پاکستان دشمن انتہاپسند کے بھارت کا وزیراعظم بننے پر یہی خدشہ تھا کہ موصوف پاکستان کے حوالے سے اپنا اصل رنگ دکھائیں گے، سو وہ دکھارہے ہیں۔
ان دنوں بھارت کی جانب سے پاکستان کی سرحد بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سرحد پر موجود کشیدہ صورت حال سوشل میڈیا پر بھی سامنے آرہی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان آن لائن جنگ شروع ہوچکی ہے۔اس حوالے شایع ہونے والی ایک رپورٹ کے ممالک دونوں ممالک کے ہیکرز ایک دوسرے کے ملک کے اداروں کی ویب سائٹس کو نشانہ بنارہے ہیں۔ گذشتہ دنوں دونوں ملکوں کے ہیکرز نے درجنوں ویب سائٹس ہیک کیں۔ بھارتی ہیکرز نے پاکستان پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ کو نشانہ بنایا تو پاکستانی ہیکرز نے پریس کلب آف انڈیا کی ویب سائٹ ہیک کرلی۔
پریس کلب آف انڈیا کی ویب سائٹ پر پاکستانی نے جو پیغام چھوڑا اس کا متن کچھ یوں تھا: ’’ہمارا ہدف تمھاری سرکاری ویب سائٹس ہیں۔ ہم انشاء اﷲ بہت سے مسلم ہیکرز کے ساتھ مل کر تمھیں انٹرنیٹ کی دنیا سے نکال باہر کریں گے۔ جو کچھ تم نے کیا وہ ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔ جموں وکشیمر میں لوگ مارے گئے، لیکن کسی کو پرواہ نہیں۔ تم ہمیں رکنا چاہتے ہو لیکن ایک بات سُن لو کہ ہمارے سائے کو بھی نہیں پکڑا جاسکتا۔‘‘
اس کے علاوہ بھارتی ہیکرز نے پاکستان ریلویز کی سائٹ اور پاکستانی ہیکرز نے ملیالم فلموں کے ایکٹر موہن لال اور مشہور گلوکار سونونگم کی ویب سائٹ ہیک کرلی تھی۔ ایک طرف ہیکنگ کا سلسلہ چلتا رہا ہے، دوسری طرف سوشل میڈیا پر بھی دونوں ملکوں کے یوزر ایک دوسرے کے ملک پر حملے کر رہے ہیں۔ خاص طور پر ٹوئٹر پر یہ جنگ زور شور سے جاری ہے، جہاں طعنوں اور الزامات پر مبنی ٹرینڈز عام ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔