- اسرائیل میں قطری نیوز چینل الجزیرہ پر پابندی عائد
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو چھٹے ایک روزہ میچ میں شکست دیدی
ڈنیڈن: سات ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 120 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے جب کہ ایک میچ بارش کی وجہ سے ڈرا ہوگیا تھا.
نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن کے اوول یونی ورسٹی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کیوی قائد برینڈن میک کولم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں کین ولیم سن کے 97، روس ٹیلر کے 96 اور کورے اینڈرسن کے 40 رنز کی بدولت 315 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ سری لنکا کی جانب سے دھمیکا پراساد نے 2 جب کہ رنگنا ہیراتھ، تشارا پریرا اور تلکا رتنے دلشن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ کمارا سنگا کارا کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کیویز بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 41 ویں اوور میں 195 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کورے اینڈرسن نے بیٹنگ کے ساتھ بولنگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ میک کلنگھن نے 2 اور ٹرینٹ بولٹ نے ایک وکٹ حاصل کی جب کہ 3 آئی لینڈر رن آؤٹ ہوئے۔
میچ میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کورے اینڈرسن کوبہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جب کہ دونوں ٹیموں کے د درمیان ایک میچ بارش کی وجہ سے ڈرا ہوگیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔