- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور سوائن فلو کے باعث اسپتال منتقل
احمد آباد: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو سوائن فلو میں مبتلا ہونے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور گجرات کے شہر راج کوٹ میں اپنی نئی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اس دوران انہیں معمولی بخار کی شکایت پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے سوائن فلو کی تصدیق کردی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا جب کہ کچھ عرصہ قبل اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران سونم کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ان میں شوگر کے مرض کی تصدیق ہوئی تھی۔
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اداکارہ کا علاج جاری ہے جب کہ سوائن فلو کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں مکمل صحتیاب ہونے تک مزید کام کرنے سے روک دیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں سوائن فلو وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث راج کوٹ میں بڑی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور گذشتہ 2 ماہ کے دوران صرف راج کوٹ میں سوائن فلو کے 58 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ اس کے باعث 6 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔