- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
انڈرانوائسنگ کی روک تھام،پاکستان اورچین آن لائن ڈیٹا لنک قائم کریں گے
اسلام آباد: پاکستان اور چین انڈرانوائسنگ کی روک تھام کے لیے درآمدات وبرآمدات کے ڈیٹا کی چیکنگ اورسرٹیفکیٹ آف اوریجن کی تصدیق کے لیے الیکٹرانک ڈیٹا انٹر چینج فیس لنک قائم کرنے پر متفق ہوگئے جس کے لیے مذاکرات کا پہلا دور کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر افسر نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ الیکٹرانک ڈیٹا انٹر چینج فیس لنک قائم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں منعقد ہوگا جبکہ پہلا دور چین میں ہوا جس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت پروجیکٹ ڈائریکٹر عبدالماجد یوسفانی نے کی۔ ذرائع نے بتایا کہ چینی کسٹمز اتھارٹیز نے پاکستان کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے تحت فضائی و زمینی راستے سے درآمدات و برآمدات کے بارے میں ڈیٹا شیئرنگ اور سرٹیفکیٹ آف اوریجن کی تصدیق کے لیے الیکٹرانک ڈیٹا انٹر چینج فیس لنک قائم کرنے پر اصولی اتفاق کرلیا ہے، البتہ اب طریقہ کار طے کیا جائے گا جس کے لیے چینی کسٹمز اتھارٹیز کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ایف بی آرکے سینئر افسر نے بتایا کہ چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ فیز ٹو پر بھی بات چیت جاری ہے اور ای ڈی آئی فیس لنک قائم کرنے کا معاملہ بھی ایف ٹی اے کے اسی مرحلے کا حصہ ہے کیونکہ موجودہ حکومت آزادتجارتی معاہدے کے صاف و شفاف استعمال کو یقینی بنانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے تاکہ دوست ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں پر انکی اصل روح کے مطابق عملدرآمد ہوسکے اورغلط استعمال اور ڈیوٹی و ٹیکس چوری کو روکا جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ چین سے درآمدات میں 2ارب ڈالر کی اسمگلنگ اور انڈر انوائسنگ کا انکشاف ہوا تھا جس کے لیے پاکستان تحقیقات کر رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔