- فوج کو متنازع بنانے کا ڈرامہ بند ہونا چاہئے، سینیٹر فیصل واوڈا
- وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات
- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
یمن کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ
لندن: سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے اتحاد کی جانب سے یمن پر فضائی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 5 فیصداضافہ ہوا ہے جب کہ اس میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے جس سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ہنی مون دور بھی ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی جانب سے یمن کے حوثی قبائل کے خلاف فضائی حملوں سے ان ممالک میں موجود تیل کی تنصیبات کو تو نقصانات کا اندیشہ نہیں لیکن سیکورٹی خدشات کے باعث تیل کے ذخائر میں کمی کا امکان ہے جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی آرہی ہے۔
یمن کی اس صورتحال کے بعد عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.69 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 59.48 ڈالراور یو ایس کروڈ آئل کی قیمت 1.12 ڈالر فی بیرل کے اضافے کے بعد 52.33 پر پہنچ گئی ہے جب کہ عالمی مارکیٹ میں مجموعی اضافہ 5 سے 6 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اضافہ یمن پر حملے کے فوری رد عمل کا نتیجہ ہے اور اگر یہ لڑائی طوالت اختیار کرتی ہے تو قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے ۔
ماہرین کے مطابق اس نئی صورت حال میں مارکیٹ سے تیل کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے جس سے قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا اور اس سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کےبعد گزشتہ کئی ماہ سے تیل کی قیمتیں مسلسل کم ہونے کے بجائے اب پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔
دوسری جانب کویت نے فضائی حملوں کے بعد اپنے تیل کے ذخائر کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے جب کہ دیگر خلیجی ممالک بھی تیل کے ذخائر کی سیکورٹی میں اضافہ کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔