- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
- کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر
- زیتون کا تیل ڈیمنشیا سے مرنے کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
- ماحول سے کاربن کشید کرنے کے لیے نیا طریقہ کار وضع
- عورت کا بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
- کورنگی میں دو دوستوں کے قتل کی تحقیقات، برطرف پولیس اہلکار کا کرمنل ریکارڈ نکل آیا
- پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
- وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات
- حکومت کا پنشن بوجھ کم کرنے کے لیے اصلاحات لانے کا اعلان
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
- بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل مچل مارش کی فٹنس سوالیہ نشان بن گئی
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر
- حزب اللہ کا صیہونی ریاست پر ڈرون حملہ؛ 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
- دوسری شادی پر بیوی نے بھری عدالت میں شوہر کی پٹائی کردی
- سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا
- ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند
- عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس
میکسیکو میں خاتون ٹیچر کو عشق لڑانے کی بھاری قیمت چکانا پڑ گئی
میکسیکو سٹی: کہتے ہیں ہے محبت کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی لیکن اگر یہ محبت شادی کے بعد کسی سے ہو جائے تو پھر انجام پر بھی نظر ہونی چاہیے ایسا ہی کچھ ہوا میکسیکو میں جہاں ایک خاتون ٹیچر کو شادی شدہ مرد سے محبت کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑی اور وہ اس کی اپنے ہی شاگردوں کے سامنے درگت بن گئی۔
میکسیکو کے اسکول میں ملازمت کرنے والی خاتون ٹیچرمارسیلا کو اپنے کلاس کے ایک طالب علم کے والد سے محبت ہوگئی اور دونوں کے درمیان یہ محبت ملاقاتوں میں بدل گئی اورمزید پروان چڑھنے لگی لیکن ایک روز شوہر کے گھر دیر سے آنے پر بیوی لیلہ فلوریس کو شک ہوگیا اور جب اس کی تصدیق بھی ہوگئی تویہ خبر بیوی پربجلی بن کرگری بس پھر کیا تھا اس نے اپنے شوہر سے نمٹنے پہلے عورت سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا۔
لیلہٰ فلوریس موقع کی تلاش میں لگ گئی اور بالآخر ایک دن وہ اچانک عین اس وقت کلاس روم میں جا پہنچی جب وہ بچوں کو پڑھا رہی تھی اور لیلہ نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور ٹیچر پر مکوں اور گھونسوں کی برسات کردی اور کہیں کہیں لاتوں سے بھی کام لیا لیکن پھر بھی خاتون کے دل میں لگی آگ نہ بجھی تو وہ اس پر چڑھ کر بیٹھ گئی اور بالوں سے نوچ نوچ کر عورت کی ایسی پٹائی کی کہ اس پر سوار عشق کا بھوت ہی اتاردیا۔
خاتون ٹیچر کی پٹائی کا شاید یہ سلسلہ کچھ دیر اور چلتا لیکن اس دوران بہت سے شاگرد اور دیگر ٹیچر بھی جمع ہوگئے جنہیں دیکھ کر لیلہ نے وہاں سے رفو چکر ہونے میں ہی عافیت جانی۔ اسکول کی انتظامیہ نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔