- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی کل رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
امریکی خفیہ ایجنسی کے ہیڈکوارٹرپر حملہ، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک
میری لینڈ: امریکی خفیہ ادارے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کے مرکزی دروازے سے نامعلوم شخص نے گاڑی ٹکرانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک راہ گیر ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں نامعلوم کار سوار نے خفیہ ادارے کے ہیڈکوارٹر این ایس اے کے مرکزی دروازے سے گاڑی ٹکرانے کی کوشش کی جسے دیکھتے ہی گیٹ پر تعینات اہلکاروں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں راہ چلتے 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
این ایس اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر ہیڈکوارٹر کے قریب گاڑی ٹکرانے کی کوشش کی تاہم اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جب کہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے اپنے تحت معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ خفیہ ادارے کے ہیڈکوارٹر میں 11 ہزار اہلکار اور 29 ہزار ملازمین موجود تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔