- بشکیک سے 140 طلبا کو لے کر پرواز لاہور پہنچ گئی
- ویرات کوہلی نے پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق اچھی بات کی ہے، شاہد آفریدی
- کراچی: چھالیہ کے اسمگلرز کا پولیس کو رشوت دینا مہنگا پڑ گیا
- کراچی: گریڈ 17 کا افسر عدالت میں میتھ کی اسپیلنگ نہ سُنا سکا
- عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
- افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- کرغزستان میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا نہ کسی خاتون سے زیادتی ہوئی، دفتر خارجہ
- دنیا کی بلند ترین برفانی چوٹی پر پاک بھارت ریسلرز کا ٹکراؤ ہوگا
- پاکستانی طلبہ پر حملوں کیخلاف جمعیت کا کرغز سفارتخانے کے باہر مظاہرہ
- وزیراعظم کی اسحاق ڈار اور امیر مقام کو بشکیک جانے کی ہدایت
- بانی پی ٹی آئی پر مزید 10 قیمتی تحائف بیچنے کا الزام، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی
- لیاقت آباد کے کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل
- کراچی میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا
- ٹِک ٹاک نے صارفین کے لیے اہم فیچر کی آزمائش شروع کردی
- ڈبلیو ایچ او نے ڈینگی کی دوسری ویکسین کی منظوری دیدی
- ’ ہاسٹل میں محصور ہیں، دوبارہ حملے کی اطلاعات ہیں ‘ بشکیک سے پاکستانی طلبا کے پیغامات
- پاکستان نے یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
- ہم وطنوں سے اپیل ہے سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین نہ کریں، پاکستانی سفیر
- کراچی : گرمی کی شدید لہرکا خطرہ، اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم
- مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ ن لیگ سے نہیں کہیں اور سے آیا تھا، نواز شریف
بالی ووڈ میں کسی فلمی خاندان سے تعلق اہمیت نہیں رکھتا، ودیا بالن
میلبورن: بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کسی کا فلمی خاندان سے تعلق ہے یا نہیں یہان میرٹ ایسی سب باتوں کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے ، جب کہ میں ہماری ادھوری کہانی میں مہیش بھٹ اور موہت سوری کے ساتھ کام کرنے کے لیے بیتاب ہوں ۔
ہماری ادھوری کہانی میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کے لیے بیتاب ہوں یہ باتیں انھوں نے بھارتی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ودیا بالن کا کہناتھا کہ بالی ووڈ میں اس بات کا زیادہ نوٹس نہیں لیاجاتا کہ کسی فنکار کا تعلق فلمی خاندان سے ہے ۔یہاں اداکاروں کا کام دیکھاجاتا ہے اور موجودہ دور میں بالی ووڈ میں جو کچھ آپ کرسکتے ہیں یا کرتے ہیں اسی کی بنا پر کامیابی ملتی ہے اور کسی کے فلمی خاندان سے تعلق ہونے کا کوئی خاص فرق نہیں پڑتا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں ودیا نے کہا کہ وہ اپنی فلم ہماری ادھوری کہانی کا شدت سے انتظار کررہی ہیں کیونکہ اس فلم کے ذریعہ انھیں مہیش بھٹ اور موہت سوری کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے اداکارہ کا کہناتھا کہ میری پرانی خواہش تھی کہ مہیش بھٹ کی ہدایتکاری میں کسی فلم میں کام کروں مگر وہ میرے شوبز میںقدم رکھنے سے پہلے فلموں کی ڈائریکشن چھوڑ چکے تھے مگر میرے لیے یہ بھی بہت ہے کہ ان کی کسی پروڈکشن میں کام کررہی ہوں اور مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔
مشہور ٹی وی سیریل ہم پانچ سے اپنا کیرئیر سروع کرنیوالی ودیا بالن کا کہناتھا کہ وہ اب بھی ٹی وی پر کام کرنا چاہتی ہیں مگر اس کے لیے میرا کردار غیر افسانوی ہونا چاہیے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔