بالی ووڈ میں کسی فلمی خاندان سے تعلق اہمیت نہیں رکھتا، ودیا بالن

شوبز ڈیسک  منگل 14 اپريل 2015
اب بھی ٹی وی پر کام کرنا چاہتی ہوں مگر اس کے لیے میرا کردار غیر افسانوی ہونا چاہیے، ودیا بالن۔   فوٹو : فائل

اب بھی ٹی وی پر کام کرنا چاہتی ہوں مگر اس کے لیے میرا کردار غیر افسانوی ہونا چاہیے، ودیا بالن۔ فوٹو : فائل

میلبورن: بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کسی کا فلمی خاندان سے تعلق ہے یا نہیں یہان میرٹ ایسی سب باتوں کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے ، جب کہ میں ہماری ادھوری کہانی میں مہیش بھٹ اور موہت سوری کے ساتھ کام کرنے کے لیے بیتاب ہوں ۔

ہماری ادھوری کہانی میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کے لیے بیتاب ہوں  یہ باتیں انھوں نے بھارتی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ودیا بالن کا کہناتھا کہ بالی ووڈ میں اس بات کا زیادہ نوٹس نہیں لیاجاتا  کہ کسی فنکار کا تعلق فلمی خاندان سے ہے ۔یہاں اداکاروں کا کام دیکھاجاتا ہے اور موجودہ دور میں بالی ووڈ میں جو کچھ آپ کرسکتے ہیں یا کرتے ہیں اسی کی بنا پر کامیابی ملتی ہے اور کسی کے فلمی خاندان سے تعلق ہونے کا کوئی خاص فرق نہیں پڑتا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں ودیا نے کہا کہ وہ اپنی فلم ہماری ادھوری کہانی کا شدت سے انتظار کررہی ہیں کیونکہ اس فلم کے ذریعہ انھیں مہیش بھٹ اور موہت سوری کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے اداکارہ کا کہناتھا کہ میری پرانی خواہش تھی کہ مہیش بھٹ کی ہدایتکاری میں کسی فلم میں کام کروں مگر وہ میرے شوبز میںقدم رکھنے سے پہلے فلموں کی ڈائریکشن چھوڑ چکے تھے مگر میرے لیے یہ بھی بہت ہے کہ ان کی کسی پروڈکشن میں کام کررہی ہوں اور مجھے ان سے بہت  کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔

مشہور ٹی وی سیریل ہم پانچ سے اپنا کیرئیر سروع کرنیوالی ودیا بالن کا کہناتھا کہ وہ اب بھی ٹی وی پر کام کرنا چاہتی ہیں مگر اس کے لیے میرا کردار غیر افسانوی ہونا چاہیے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔