- سمیں بلاک کرنے میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- پی آئی اے کی خریداری میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی
- شعبۂ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں میں شامل
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا
- ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ
- نیویارک میں ہوٹلز کے کرائے آسمان سے باتیں کرنے لگے
- اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ کرسٹن پر گرایا جائے گا، راشد لطیف
- انگلینڈ کے 20 سالہ کاؤنٹی اسپنر جوش بیکر کی اچانک موت
- ایف آئی اے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کیخلاف درخواست خارج
- پی ایس ایل9؛ بورڈ بعض اسٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع
- سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، پولیس کیخلاف شکایات سب سے زیادہ
- لکی مروت؛ پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد
- سابق کیوی کرکٹر بھی امریکا کے ورلڈکپ اسکواڈ حصہ بن گئے
- حلف کی بے توقیری
- روسی شہری کے بالوں کا مشکوک رنگ، پولیس نے جرمانہ عائد کردیا
- صحت مند زندگی کے لیے وقت کی تقسیم کیسی ہونی چاہیئے؟
- انسانوں کی طرح محسوس ہونے والی برقی جِلد
- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
سلمان خان کی سفارش پر سرب حسینہ نتاشا ’’7آورزٹوگو‘‘ کی ہیروئن بن گئیں
ممبئی: مشہور بھارتی رائیلٹی شو بگ باس ایک کی ماڈل اور بالی ووڈ فلم ستیاگرہ میں آیٹم نمبر کرنیوالی سربیا کی حسینہ نتاشا سٹین جویچ کو آخر کار بالی ووڈ فلم مل ہی گئی ہے جس میں وہ مرکزی کردار ادا کریں گی ۔
سوراب ورما جنہوں نے کرن میڈیا کے ساتھ تین فلموں کی ہدایات دینے کا معاہدہ کررکھا ہے کی پہلی فلم سولڈ پٹیل ریلیز کے لیے تیار ہے جب کہ انھوں نے دوسری فلم ’’7 آورز ٹو گو‘‘ ( 7 Hours To Go ) کی تیاری شروع کردی ہے اور انھوں نے اس فلم کے لیے شوپنڈت کے ساتھ ہیروئن کا کردار نبھانے کے لیے سربین حسینہ نتاشا سٹین جویچ کو کاسٹ کرلیا ہے ۔
یہاں یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہوگی کہ سوراب ورما نے اپنی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی پہلی فلم میں بھی بگ باس میں حصہ لینے والی ایلی ایورم کو کاسٹ کیا تھا اور اس مرتبہ بھی انھوں نے اسی شو کی ایک رکن کو اپنی فلم کی ہیروئن بنایا ہے اس سلسلہ میں بالی ووڈ میں خبریں گرم ہیں کہ سلمان خان نے اس فلم کے لیے نتاشا کی سفارش کی ہے اور یہ ایلی ایورم کے بعد دوسری غیر ملکی اداکارہ ہےجسے دبنگ خان کی سفارش پر کاسٹ کیا گیا ہے ۔
دوسری طرف سوراب ورما کا کہنا ہے کہ ایلی ایورم فلم ’’مکی وائرس ‘‘کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد شو میں شریک ہوئیں تھیں جب کہ نتاشا کو ’’بگ باس 8 ‘‘ختم ہونے کے بعد باقاعدہ اڈیشن کرکے ’’ 7 آورز ٹو گو ‘‘ میں کاسٹ کیا گیا ہے ۔
فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو کام کی تلاش میں ممبئی آتا ہے اور ایک قتل کا چشم دید گواہ بن جاتا ہے بعد ازاں وہ سات افراد کو یرغمال بنا کر قتل کے پیچھے چھپے محرکات اور قاتل کو بے نقاب کردیتا ہے ۔ ’’7 آورز ٹو گو ‘‘ کی دیگر کاسٹ میں کیتن سنگھ ، سندیپا دہر اور ورون بودلہ شام ہیں اور اس کی تمام تر شوٹنگ ممبئی میں کی جائے گی جب کہ اسے 11 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔