- مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
- چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پر
- یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر
- یکم مئی کے تقاضے اور مزدوروں کی صورت حال
- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
ناخن پالش سے کینسر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، تحقیق
کیلیفورنیا: خواتین عام طور پر اپنے چہرے اور ناخن کی خوبصورتی کے لیے مصنوعی کریموں اور ناخن پالش کا استعمال کرتی ہیں جس سے عارضی خوبصورتی تو مل جاتی ہے لیکن طبی طور پریہ مصنوعات صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہیں کیونکہ ایک تحقیق کے مطابق ہاتھوں کی خوبصورتی بڑھانے والی ناخن پالش انسان کو کینسر جیسی خوفناک بیماری میں بھی مبتلا کرسکتی ہے۔
امریکا میں ناخن پالش پر کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ناخن پالش میں موجود کیمیکل میں زہریلے عنصر پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب کرتے ہیں جس سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کیلیفورنیا کی اسٹینڈ فورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ناخن پالش میں موجود کیمیکل کینسر سے لے کر تولیدی عمل میں پیچیدگیوں جیسی بیماریوں کو جنم دیتا ہے کیونکہ ناخن کیئر مصنوعات میں زہریلے اور خطرناک اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ کینسر پیدا کرنے والے مرکب فارمیلڈی ہائیڈ اور دیگر اجزا کی پیدائش کرتا ہے اور یہ جسم کے ہارمونز کے نظام کو تباہ کردیتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تین زہریلے عناصرٹولیون، فارمیلڈی ہائڈ اور فیتھا لیٹ انسانی صحت پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب کرتے ہیں جب کہ اس سے بیوٹی پارلرپرکام کرنے والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں کیونکہ بیوٹی پارلرز میں ان کیمیکل سے نکلنے والے بخارات کے اخراج کے لیے کوئی خاص انتظام نہیں ہوتا جس سے ان کیمیکل کے اثرات کمرے میں ہی رہ جاتے ہیں اورہوا کے ذریعے کام کرنے والے افراد کے سانس سے جسم میں داخل ہوکر جلد، آنکھوں، سانس، سر کا درد اور الرجی جیسی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ناخن پالش میں ان تین زہریلے اجزا کے علاوہ کچھ اور خطرناک کیمکل بھی موجود ہوتے ہیں جب کہ ٹولیون وہ جز ہے جو ناخن پالش کو چمک دیتا اور اس کے رنگ کو بحال رکھتا ہے لیکن خطرناک بات یہ ہے کہ یہ عنصر مرکزی اعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے جو تولیدی مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین کے نزدیک ان مصنوعات سے ایسی بیماریوں کے علاوہ تولیدی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں جن میں اچانک اور وقت سے پہلے بچے کی پیدائش کے ساتھ کم وزن کے بچے کی پیدائش جیسے مسائل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے اس لیے خواتین کو ناخن پالش کے استعمال میں انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔