ایکشن کی تبدیلی کے بعد سعید اجمل پرانی فارم میں واپس آنے لگے

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 6 فروری 2016
پشاور زلمی کیخلاف انھوں نے اسلام آباد یونائٹیڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 4 اوورز میں محض 19 رنز دیئے۔ فوٹو: پی ایس ایل/فیس بک

پشاور زلمی کیخلاف انھوں نے اسلام آباد یونائٹیڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 4 اوورز میں محض 19 رنز دیئے۔ فوٹو: پی ایس ایل/فیس بک

دبئی:  پی ایس ایل میں پہلی بار ایکشن میں نظر آنے والے آف اسپنر سعید اجمل پرانی فارم میں واپس آنے لگے۔

گذشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف انھوں نے اسلام آباد یونائٹیڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 4 اوورز میں محض 19 رنز دیئے، اس دوران کامران اکمل ان کی ایک گیند کو قطعی نہ سمجھ پائے اور ایل بی ڈبلیو ہو گئے، یاد رہے کہ ایکشن کی تبدیلی نے سعید اجمل کو بے اثر کر دیا تھا تاہم گذشتہ روز وہ نئے روپ میں دکھائی دیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔