2023، بینک صارفین کو ایک ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف فراہم

اسٹاف رپورٹر  منگل 30 اپريل 2024
فراڈ میں ملوث عناصر کے قومی شناختی کارڈ، بینک اکاؤنٹس منجمد کرکے دیگر سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں، تجویز۔ فوٹو: فائل

فراڈ میں ملوث عناصر کے قومی شناختی کارڈ، بینک اکاؤنٹس منجمد کرکے دیگر سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں، تجویز۔ فوٹو: فائل

کراچی: سال 2023 میں بینک صارفین کو ایک ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف فراہم کیا۔

بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز نے پیر کو انسٹیٹیوٹ آف بینکرز میں سال 2023 کی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ بینکاری میں فراڈ کی روک تھام کیلیے اسٹیٹ بینک، نادرا اور پی ٹی اے کے اشتراک اور معلومات کے تبادلوں سے بینکنگ سیکٹر میں فراڈ میں کمی ممکن ہے، تمام بینکوں میں متعلقہ شعبوں کے ملازمین فراڈ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر مذکورہ تینوں ادارے یکجا ہوجائیں تو بینکنگ سیکٹر میں میں ہونے والے فراڈ میں کمی ہوسکتی ہے۔ انھوں نے تجویز دی کہ فراڈ میں ملوث عناصر کے قومی شناختی کارڈ، بینک اکاؤنٹس منجمد کرکے دیگر سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ بینکنگ محتسب پاکستان نے 2023 میں تجارتی بینکوں کے خلاف 25,493 شکایات کا ازالہ کرکے متاثرہ بینک صارفین کو ایک ارب 26کروڑ روپے سے زائد رقم کا ریلیف فراہم کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔