کینیڈین شہری نے کم وقت میں اسٹار وارز کی اسپیس شپ بنا ڈالی

آئیون یو نے 7 گھنٹے 36 منٹ اور 37 سیکنڈ میں لیگو اسٹار وارز اسپیس کرافٹ بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا


ویب ڈیسک May 17, 2024
(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈز)

ایک کینیڈین شہری نے کم وقت کے اندر لیگو سے فلم اسٹار وارز کا ملینیئم فیلکن خلائی کرافٹ بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔

اونٹاریو سے تعلق رکھنے والے آئیون یو نے 7 گھنٹے 36 منٹ اور 37 سیکنڈ میں لیگو اسٹار وارز 75192 ملینیئم فیلکن اسپیس کرافٹ بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

آئیون نے گینیز ورلڈ ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیس کرافٹ بنانے کا عمل کافی پُرلطف تھا اور ان کا خیال ہے کہ لیگو ڈیزائنرز نے اس بڑی شے کو بنانے کے لیے بہترین کام کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں لیگو اسپیس شپ بناتے وقت تھکن کا بالکل بھی احساس نہیں ہوا۔ ایک بار جب انہوں نے اسپیس شپ بنانے کا آغاز کیا وہ اس میں پھنس کر رہ گئے اور جب کام مکمل ہوا تو ساڑھے سات گھنٹے گزر چکے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں