- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
- سرجری سے انکاری معمر افراد کیلئے انتباہ
- صوتی آلودگی کے پرندوں پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات
- جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے انتظامیہ انہیں اجازت دے، فضل الرحمان
- بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
- مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود بائیس فیصد کی سطح پر برقرار
- خیبر پختون خوا میں بارشوں سے تین روز کے دوران 10 افراد جاں بحق
- انوکھا انداز؛ نیوزی لینڈ ٹی-20 ٹیم کا اعلان 2 بچوں نے کیا
- علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث چار مجرموں کو عمر قید کا حکم
- تحریک انصاف کے بیک ڈور کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، بیرسٹر گوہر
- سکھوں کے حقوق اور آزادی کیلیے آواز بلند کرتے رہیں گے؛ کینیڈین وزیراعظم
- پنجاب سے گزشتہ سال ڈھائی ہزار بچے اغوا، 891 جنسی زیادتی کا نشانہ بنے
- اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفی دیدیا
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
- ہم پاکستان کو سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے ترجیح دے رہے ہیں، سعودی وزیر تجارت
- لاپتا افراد کے اہل خانہ کے دکھ کا کسی کو احساس ہی نہیں، سندھ ہائیکورٹ
- کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ میں 19 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دیدی
- بشام میں چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار
- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
بھارت سے میچ، پاکستان ہاکی ٹیم کے مسائل میں اضافہ
لاہور: ساف گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم مزید پریشانیوں میں گھرگئی، دستیاب 15 کھلاڑیوں میں سے بھی 3 مزید کھلاڑی بیمار اور ان فٹ ہوگئے۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ کھلاڑی 30 گھنٹے کے سفر کے بعد گوہاٹی پہنچے جس کی وجہ سے تمام پلیئرز تھکاوٹ کا شکار رہے، فرید احمد اور رضوان بیمار ہو گئے جبکہ ٹریننگ کے دوران حسیم خان زخمی ہوگئے جس کی وجہ سے سری لنکا کیخلاف بہت زیادہ گول نہ کر سکے، کھلاڑیوںنے مسنگ بھی کی، تاہم بھارتی سرزمین پر کھلاڑیوں نے خود کو ایڈجسٹ کر لیا ہے پیر کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ میں قومی ٹیم فتح کا عزم لیے میدان میں اترے گی۔ وہ گزشتہ روز گوہاٹی سے نمائندہ ’’ ایکسپریس‘‘ سے خصوصی بات چیت کررہے تھے۔
محمد ثقلین کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایم ڈی طیب اللہ ہاکی اسٹیڈیم میں ہی ایک ماہ کا کیمپ لگایا تھا جس کی وجہ سے میزبان ٹیم یہاں کی کنڈیشنز سے بخوبی آگاہ ہے، میچ کے دوران اسے ہوم کراؤڈ کی سپورٹ بھی حاصل رہے گی، اس کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ روایتی حریف کیخلاف میچ کے دوران پاکستانی ٹیم فیورٹ ہے اور فتح کا عزم لیے میدان میں اترینگے۔
قومی چیف کوچ نے کہا کہ دوسری تمام ٹیمیں 18 کھلاڑیوں کیساتھ ایونٹ میں شریک ہیں جبکہ ہمیں صرف 15 کھلاڑیوں کا ہی ساتھ حاصل ہے، جس کی وجہ سے کوچ ریحان بٹ کو سری لنکا کیخلاف میدان میں اتارنا پڑا، سابق کپتان کا بھارت کیخلاف ریکارڈ بہت اچھا ہے، پیر کو روایتی حریف کیخلاف ہونیوالے میچ میں بھی ریحان بٹ کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جائیگا، اس کی خوبی یہ ہے کہ جب بھی اسے گول کرنے کا موقع ملتا ہے تو وہ اس سے بھر پور فائدہ اٹھاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔