- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابر اعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
- جنوبی وزیرستان: نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکرز گرفتار
- پنجاب پولیس نے 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا
- حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
جوتا تنازع ؛ مچل مارش کے آؤٹ پرآسٹریلوی ٹیم چراغ پا
ہیملٹن: نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کے آؤٹ پر تنازع کھڑا ہو گیا کینگروز اس پر چراغ پا ہو گئے ،فیلڈ امپائرز بڑی اسکرین کی مدد سے فیصلہ کرنے کے الزام کی زد میں آگئے، آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے کہا کہ ہمیں فیصلے نہیں اس کے طریقہ کار پر اعتراض ہے، کیوی قائد میک کولم نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے باقاعدہ اپیل کی تھی، آفیشلز کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں۔
تفصیلات کے مطابق247رنز کے تعاقب میں153پر5وکٹیں گرنے کے باوجود آسٹریلوی امیدیں مچل مارش کی صورت میں برقرار تھیں، مگر وہ حیران کن حالات میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ، میٹ ہینری نے مارش کے خلاف اسٹریٹ ڈلیوری پر گیند واپس اپنے ہاتھ میں آنے پر سمجھا کہ وہ بیٹسمین کے جوتے سے ٹکرا کر آئی ہے، اس لیے رسمی طور پر کیچ کی اپیل کی۔
جس پر فیلڈ امپائر ای این گولڈ نے اسکرین پرری پلے دیکھنے کے بعد ساتھی آفیشل سے مشاورت کے بعد تھرڈ امپائر سے رجوع کیا،ری پلیز سے ظاہر ہوا کہ گیند جوتے سے ٹکرانے کے بعد بیٹ کا کنارہ چھوتی ہوئی ہینری کے ہاتھوں میں واپس آئی، جس پر انھیں آؤٹ قرار دیا گیا۔
آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے کہا کہ کیویز کی جانب سے اپیل کی ہی نہیں گئی تھی، اگر چہ مارش آؤٹ تھے مگر اس کے لئے جو طریقہ کا ر اختیار کیا گیا وہ غلط ہے۔ کیوی کپتان میک کولم نے کہا کہ ہمارے چند پلیئرز نے اپیل کی تھی تاہم طریقہ کار درست نہیں تھا، بڑی اسکرین پر دیکھ کر فیصلے نہیں کیے جا سکتے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔